• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غاصب اسرائیل غزہ میں جرائم بے نقاب کرنے والی آوازیں دبا رہا ہے: لازارینی

لازارینی نے بتایا کہ غزہ میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ہیں جبکہ قابض اسرائیل کو مکمل طور پر سزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔

منگل 12-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غاصب اسرائیل غزہ میں جرائم بے نقاب کرنے والی آوازیں دبا رہا ہے: لازارینی
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی (انروا) کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل ان آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کر رہا ہے جو اس کی بربریت اور خوفناک مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔

لازارینی نے بتایا کہ غزہ میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ہیں جبکہ قابض اسرائیل کو مکمل طور پر سزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے غزہ میں مزید پانچ صحافیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے صدمے اور تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور بین الاقوامی میڈیا کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینا ناگزیر ہے تاکہ وہ اپنے فلسطینی ساتھیوں کی اس دلیرانہ جدوجہد میں شامل ہو سکیں جو میدانِ ِجنگ میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قابض اسرائیل کے جرائم کو دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

قابض اسرائیل نے ساتھ ا کتوبر 2023 میں غزہ پر اپنی خونی جنگ شروع کرنے کے بعد سے ہی فلسطینی صحافیوں کے خلاف کھلی اور منظم مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ انہیں قتل کر کے سچائی کی آواز کو دبایا جا سکے۔ غزہ کے یہ بہادر صحافی اپنے کیمروں اور قلم کے ذریعے دنیا کو وہ مناظر دکھا رہے ہیں جن میں معصوم عوام کو قتل، بھوک اور جبری بے دخلی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز اتوار کی شام قابض اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے مغربی حصے میں الشفاء ہسپتال کے احاطے میں قائم صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات صحافی شہید ہو گئے، جن میں الجزیرہ ٹی وی کا عملہ بھی شامل تھا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اس تازہ ترین جرم کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد دو سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ یہ سب کچھ اس جاری صہیونی نسل کشی کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کے عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے لیکن قابض سفاک ریاست اپنے اس ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

Tags: انرواشہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.