قطر کی غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی مذمت
قطری وزیراعظم نے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خلیجی چینل کے نیٹ ورک کے صحافیوں کا قتل آزادی اظہارِ رائے کا قتل ہے۔
(روزنامہ قدس ـ – آنلائن خبر رساں ادارہ) قطری وزیراعظم نے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خلیجی چینل کے نیٹ ورک کے صحافیوں کا قتل آزادی اظہارِ رائے کا قتل ہے۔
دوسری جانب رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے بھی خلیجی چینل کے صحافی انس الشریف کی سفاک وجابر ریاست اسرائیل کے ہاتھوں شہیادت کی مذمت کی۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ انس الشریف غزہ کے سب سے مشہور صحافیوں میں سے ایک تھے، انس الشریف کی آواز قا بض اسرائیل کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والی ایک موئثر آواز تھی ۔انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے بھی صحافیوں کے قتل کی شہدید مذمت کی گئی۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق 2023 سے اب تک غزہ پر صہیونی سفاک حملوں میں تقریباً دو سو صحافی شہید ہو چکے ہیں۔