• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صیہونی آبادکاروں کا شمالی غرب اردن میں فلسطینی خاندان کو بےدخل کر کے املاک نذر آتش

انہوں نے فلسطینی شہری عبدالعزیز شقیر کے زیر استعمال زرعی فارم کو اس کے اندر موجود تمام آلات اور اوزار سمیت جلا ڈالا۔

پیر 11-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی آبادکاروں کا شمالی غرب اردن میں فلسطینی خاندان کو بےدخل کر کے املاک نذر آتش
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیل کے وحشی آبادکاروں نے اتوار کے روز شمالی غرب اردن میں ایک فلسطینی خاندان کو سنگین دھمکیوں کے ذریعے اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور پھر ان کی قیمتی املاک اور درختوں کو آگ کے شعلوں میں جھونک دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح شرپسند صیہونی آبادکاروں کا ایک جتھہ سلفیت کے مغرب میں واقع بلدہ الزاویہ کے علاقے خلہ حمد میں گھس آیا۔ انہوں نے فلسطینی شہری عبدالعزیز شقیر کے زیر استعمال زرعی فارم کو اس کے اندر موجود تمام آلات اور اوزار سمیت جلا ڈالا۔ اس کے علاوہ آٹھ قدیم زیتون کے درختوں کو آگ لگا دی اور برساتی پانی جمع کرنے والے کنویں کو بھی توڑ پھوڑ کر تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آبادکاروں نے عبدالعزیز شقیر اور ان کے اہل خانہ پر جسمانی تشدد کیا اور انہیں اس زمین سے جبراً نکال دیا جس پر یہ خاندان کئی دہائیوں سے مقیم ہے اور جہاں سے وہ مویشی پال کر اپنی روزی کماتا ہے۔

فلسطینی ادارہ برائے انسداد یہودی آباد کاری کی رپورٹ کے مطابق صرف جولائی سنہ2025ء میں صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 466 حملے کیے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے اور دو بدوی آبادیوں کو جبراً بےدخل کیا گیا جن میں 50 فلسطینی خاندان شامل تھے۔

غزہ میں جاری نسل کشی کے ساتھ ساتھ غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں بھی قابض اسرائیلی فوج اور صیہونی آبادکار فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 1013 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 ہزار زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ 18 ہزار 500 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

Tags: صیہونیصیہونی آبادکاروںصیہونی ریاستغرب اردنفلسطینیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.