• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

آٹھ یورپی ممالک نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کر دیا، آبادیاتی تبدیلی کی سازش پر شدید انتباہ جاری

آئس لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، ناروے، پرتگال، سلووینیا اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ہم قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ اعلان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

پیر 11-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
انروا: اسرائیلی جنگ نے غزہ کا امدادی نظام تباہ کر دیا

Buildings lie in ruin, following a ceasefire between Israel and Hamas, in Jabalia in the northern Gaza Strip, January 21, 2025. REUTERS/Dawoud Abu Alkas

0
SHARES
18
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)آٹھ یورپی ممالک نے مشترکہ بیان میں قابض اسرائیل کے اس مجرمانہ فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس کے تحت غزہ پر حملوں میں شدت لائی جا رہی ہے اور غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان ممالک نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ موقف نو مغربی ممالک کے ایک روز قبل جاری ہونے والے اسی نوعیت کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئس لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، ناروے، پرتگال، سلووینیا اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ہم قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ اعلان کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں غزہ پر فوجی یلغار بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ صرف اور صرف انسانی بحران کو مزید سنگین کرے گا اور ان قیدیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں ڈال دے گا جو اب بھی قابض اسرائیل کے شکنجے میں ہیں۔

مذکورہ ممالک نے واضح کیا کہ وہ فلسطینی سرزمین پر کسی قسم کی آبادیاتی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس سمیت، ریاستِ فلسطین کا حصہ ہے۔

ان ممالک کے مطابق غزہ پر حملوں میں شدت اور شہر پر قبضے کا منصوبہ دو ریاستی حل کے نفاذ کی راہ میں ایک نہایت سنگین رکاوٹ ثابت ہوگا۔

اسی موقع پر یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات اور بحران سے نمٹنے کی امور کی نگران حاجہ لحبیب نے کہا کہ اسرائیلی فیصلہ پہلے ہی سے تباہ کن صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں زور دیا کہ فوری جنگ بندی ناگزیر ہے، تمام قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیے اور انسانی امداد کو بڑے پیمانے پر غزہ پہنچایا جانا ضروری ہے، اس سب کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری بھی لازم ہے۔

اس سے قبل جرمنی، برطانیہ، اٹلی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے غزہ میں جنگ کے دائرے کو بڑھانے کے فیصلے کی مذمت کی تھی، جس میں بعد میں آسٹریا، فرانس، کینیڈا اور ناروے بھی شامل ہو گئے۔ ان ممالک نے شہریوں کی جبری بے دخلی اور زمینوں کے قبضے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

قابض اسرائیلی حکومت نے گزشتہ جمعہ کو ایک تدریجی منصوبے کی منظوری دی جس کا مقصد پورے غزہ پر قبضہ ہے۔ یہ منصوبہ غزہ شہر کے ایک ملین سے زائد شہریوں کو زبردستی جنوب کی طرف دھکیلنے سے شروع ہوگا، پھر شہر کا مکمل محاصرہ کیا جائے گا اور آخر میں رہائشی علاقوں میں زمینی کارروائی کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی 87 فیصد زمین پہلے ہی قابض اسرائیلی قبضے یا اخلاء کے احکامات کے تحت آ چکی ہے۔ اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مزید فوجی توسیع کی گئی تو اس کے نتائج نہایت تباہ کن ہوں گے۔

واضح رہے کہ اکتوبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیلی فوج، امریکہ کی کھلی پشت پناہی کے ساتھ، غزہ کے نہتے عوام پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ اس وحشیانہ جنگ میں اب تک 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ تقریباً پوری آبادی کو جبری طور پر بے گھر کر دیا گیا ہے۔ غزہ کا بنیادی ڈھانچہ اس حد تک تباہ کیا جا چکا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا نے اس جیسی بربادی کبھی نہیں دیکھی۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینیورپی ممالک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.