• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

بھوک سے بلکتے بچوں کی تصاویر جنہوں نے بنجمن نیتن یاھو کے جھوٹ کا پول کھول دیا

بنجمن نیتن یاھو نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ غزہ میں جاری نسل کشی اور بھوک کو یکسر جھٹلا دیا۔

پیر 11-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ایمنسٹی: غاصب اسرائیل غزہ میں بھوک کو نسل کشی کا ہتھیار بنا رہا ہے
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)عالمی فوج داری عدالت کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں مطلوب قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ غزہ میں جاری نسل کشی اور بھوک کو یکسر جھٹلا دیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا جب عالمی خبر رساں ایجنسیوں کی تصاویر میں غزہ کے وہ معصوم بچے دنیا کے سامنے آ رہے ہیں جنہیں بھوک نے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنا دیا ہے۔ نیتن یاھو ان دردناک مناظر کو جعلی قرار دیتے ہیں لیکن ان کا یہ سفید جھوٹ اس وقت زمین بوس ہو جاتا ہے جب روز بروز مزید تصاویر سامنے آتی ہیں اور غزہ میں قحط اپنی ہولناک ترین سطح تک پہنچتا جا رہا ہے۔

ایک تصویر میں امیرہ مطیر اپنے پانچ ماہ کے ننھے بیٹے عمار کو تھامے ہوئے ہیں، جس کا جسم شدید غذائی قلت کے باعث سوکھ کر کمزور ہو چکا ہے۔ یہ تصویر پانچ اگست کو لی گئی۔

ایک اور دل دہلا دینے والے منظر میں ایک ماں اپنے اس بچے کو گود میں لیے کھڑی ہے جسے بھوک نے گوشت سے خالی کر کے محض ایک ہڈیوں کے ڈھانچے میں بدل دیا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عرب و عالمی میڈیا کی رپورٹوں نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے نے غزہ میں قحط کو شدید ترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے آج اپنے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 217 ہو گئی ہے جن میں سے 100 بچے ہیں۔

ایک اور تصویر میں نو سالہ مریم عبدالعزیز دواس غزہ شہر کے ایک پناہ گزین مرکز میں بستر پر لیٹی ہے۔ اس کے کمزور بدن سے ہڈیاں نمایاں ہو چکی ہیں، یہ اس سنگین غذائی قلت کی ایک اور زندہ مثال ہے جو غزہ کے بچوں پر مسلط کی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونیصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستغزہنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.