• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیلی فوج کا غزہ میں پانچ صحافیوں کا بہیمانہ قتل، الجزیرہ کے دو نمائندے بھی شہید

صہیونی فوج نے صحافیوں کے ایک عارضی کیمپ پر براہِ راست بمباری کر کے پانچ بہادر فلسطینی صحافیوں کو شہید کر دیا۔

پیر 11-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیلی فوج کا غزہ میں پانچ صحافیوں کا بہیمانہ قتل، الجزیرہ کے دو نمائندے بھی شہید
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ درندگی کا ایک اور دل دہلا دینے والا باب اس وقت رقم ہوا جب اتوار کی شب صہیونی فوج نے صحافیوں کے ایک عارضی کیمپ پر براہِ راست بمباری کر کے پانچ بہادر فلسطینی صحافیوں کو شہید کر دیا۔

شہداء میں بین الاقوامی میڈیا چینل الجزیرہ کے دو نامہ نگار   انس الشریف اور محمد قریقع بھی شامل ہیں۔ جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سچائی دنیا کے سامنے لانے کی جدوجہد میں مصروف تھے۔ یہ حملہ غزہ شہر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے سامنے صحافیوں کے لیے قائم خیمے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

عینی شاہدین اور صحافتی ذرائع کے مطابق اس وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے صحافیوں  میں
شہید صحافی انس شریف، نمائندہ الجزیرہ
شہید صحافی محمد قریقع، نمائندہ الجزیرہ
شہید صحافی ابراہیم ظاہر، فوٹو جرنلسٹ
شہید صحافی مؤمن علیوہ، فوٹو جرنلسٹ
شہید صحافی محمد نوفل، اسسٹنٹ فوٹو جرنلسٹ

یہ بہیمانہ واردات اس وقت  عمل میں آئی  جب چند گھنٹے قبل ہی قابض اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک پریس کانفرنس میں جھوٹ کا پلندہ باندھتے ہوئے عالمی میڈیا پر الزامات لگائے کہ وہ غزہ میں ہونے والے واقعات کو مسخ کر کے پیش کر رہا ہے۔

انس جمال محمود شریف جن کا تعلق جبالیہ کیمپ سے تھا، تین دسمبر 1996 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم انروا اور فلسطینی وزارتِ تعلیم کے سکولوں سے حاصل کی، پھر سنہ2014ء میں جامعہ الاقصی میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی تعلیم حاصل کی۔ سنہ2018ء میں ایک احتجاجی ریلی کی کوریج کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے۔ ابتدا میں انہوں نے شمالی غزہ میڈیا نیٹ ورک میں بطور رضاکار خدمات انجام دیں، پھر موجودہ جنگ میں الجزیرہ کے نمائندے کی حیثیت سے کام کیا۔ اپنی جرات مندانہ رپورٹنگ کے باعث انہیں قابض اسرائیل کی جانب سے متعدد دھمکیاں ملیں۔ سنہ2023ء میں جبالیا کیمپ میں ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ان کے والد شہید ہو گئے۔

محمد قریقع بھی اس جنگ میں الجزیرہ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ ایک انسانی حقوق تنظیم میں محقق کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ان کی والدہ گزشتہ سال الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے محاصرے کے دوران اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئی تھیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس نے اس سفاکانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا بہیمانہ قتل قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل نے جان بوجھ کر اور براہِ راست صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد صحافی زخمی بھی ہوئے۔ اس قتلِ عام کے بعد غزہ میں جاری نسل کشی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہو گئی ہے۔

میڈیا آفس کے مطابق صحافیوں اور میڈیا اداروں کو نشانہ بنانا ایک مکمل جنگی جرم ہے، جس کا مقصد سچائی کو خاموش کرنا اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے جرائم کو چھپانا ہے۔ یہ عمل آنے والے مزید قتلِ عام کی راہ ہموار کرنے کی صہیونی سازش کا حصہ ہے۔ بیان میں امریکہ اور ان تمام ریاستوں کو بھی شریکِ جرم قرار دیا گیا ہے جو اس نسل کشی میں قابض اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں۔

بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں، عرب صحافتی یونین اور تمام انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بربریت کی مذمت کریں، فوری طور پر فلسطینی صحافیوں اور میڈیا اداروں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں اور صہیونی رہنماؤں کو ان کے جرائم پر کٹہرے میں لائیں۔

Tags: شہیدصحافیصحافیوںصہیونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.