• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیل کی غزہ کے جنوب میں خوفناک جارحیت ،بڑے حملے اور جبری بے دخلی کی تیاری

اس وحشیانہ کارروائی میں دشمن کے طیاروں نے چند ہی منٹوں میں بیس سے زائد مہلک میزائل داغ کر جنوب میں موت اور تباہی کی ایک خوفناک لہر دوڑا دی۔

پیر 11-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آدھی رات کے بعد غزہ کی فضا ایک بار پھر صہیونی درندگی سے لرز اٹھی جب قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شہر کے جنوبی حصے پر شدید  بمباری کی۔ اس وحشیانہ کارروائی میں دشمن کے طیاروں نے چند ہی منٹوں میں بیس سے زائد مہلک میزائل داغ کر جنوب میں موت اور تباہی کی ایک خوفناک لہر دوڑا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ بمباری  المصلبہ اور دولہ کے علاقے سے لے کر مسجد علی کے اطراف اور مزید جنوب کی سمت تک پھیلے وسیع علاقے پر کی گئی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ زیادہ تر حملے شارع نمبر 8 کے علاقے پر مرکوز تھے، جہاں دھماکوں کی گھن گرج اور آگ کے شعلوں نے رات کو قیامت خیز منظر میں بدل دیا۔

یہ جارحانہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب قابض اسرائیل مسلسل غزہ شہر پر بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف مکمل قبضہ ہے بلکہ شہریوں کو زبردستی ان کے گھروں سے بے دخل کر کے نسلی صفایا مکمل کرنا بھی ہے۔ غزہ کے عوام اس وقت نہ صرف بمباری بلکہ اجتماعی سزاء اور ممکنہ بڑے قتل عام کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.