• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی خطرناک سازش پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اس کا مطالبہ سلامتی کونسل کے متعدد رکن ممالک نے اس وقت کیا جب عالمی برادری میں اس مجرمانہ منصوبے کے حوالے سے تشویش انتہائی حد تک بڑھ گئی ہے۔

ہفتہ 09-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی خطرناک سازش پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کل بروز ہفتہ ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی جس میں قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کی مذموم منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس شام سات بجے گرین وچ معیاری وقت پر منعقد ہوگا۔ اس کا مطالبہ سلامتی کونسل کے متعدد رکن ممالک نے اس وقت کیا جب عالمی برادری میں اس مجرمانہ منصوبے کے حوالے سے تشویش انتہائی حد تک بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ممالک نے اس اجلاس کو ہنگامی بنیادوں پر بلانے کی درخواست دی تھی۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے آج قبل از دوپہر صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی ہم بات کر رہے ہیں متعدد ممالک ہماری جانب سے اور اپنی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست پیش کر رہے ہیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب آج جمعہ کی صبح قابض اسرائیل کی وزارتی سکیورٹی کونسل "کابینٹ” نے ایک خفیہ اجلاس میں غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ یہ اقدام ماہرین کے نزدیک اس جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے خطرناک فیصلہ ہے جو دراصل غزہ کو مکمل طور پر خالی کرانے اور وہاں ایک نیا صہیونی فوجی و استعماری ڈھانچہ مسلط کرنے کی تمہید ہے۔ اس تمام جرم کو مزاحمت کے خاتمے کے جھوٹے بہانے کے تحت انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس فیصلے نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ مختلف ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف ایک بڑے انسانی المیے کو جنم ملے گا بلکہ خطے میں سکیورٹی کے حالات مزید بگڑ جائیں گے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ غزہ کے نہتے شہریوں اور وہاں موجود قیدی اسرائیلیوں دونوں کی زندگیاں سنگین خطرات سے دوچار ہو جائیں گی۔

Tags: سلامتی کونسلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.