• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

پانچ ممالک کا قابض اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی مذموم منصوبہ بندی پر سخت ردعمل

ان وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت کے اعلان کردہ منصوبے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا پیش خیمہ ہیں۔

ہفتہ 09-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
نیتن یاہو نے امریکی یرغمالی کی رہائی روکنے کی ہرممکن کوشش کی: مصری حکام
0
SHARES
48
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے قابض اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ کی پٹی پر نئی اور وسیع فوجی جارحیت کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت کے اعلان کردہ منصوبے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا پیش خیمہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم دو ریاستی حل کے قیام کے لیے مذاکرات کے ذریعے اپنی مشترکہ وابستگی پر قائم ہیں۔

پانچوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے اندراج کے حالیہ بنائے گئے ظالمانہ نظام میں فوری تبدیلی کے لیے اقدامات کرے تاکہ امدادی سرگرمیاں رکاوٹ کے بغیر جاری رہ سکیں۔

اسی حوالے سے فرانس نے بھی جمعہ کی شام قابض اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدام مکمل طور پر بند گلی میں لے جائے گا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پیرس کسی بھی ایسے منصوبے کی سخت مخالفت کرتا ہے جو غزہ پر قبضے اور اس کے باسیوں کو طاقت کے ذریعے جبری بے دخل کرنے پر مبنی ہو۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے سماجی پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ پر مکمل قبضہ وہاں پہلے سے جاری تباہ کن انسانی المیے کو مزید گہرا کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی قابض اسرائیلی حکومت کے غزہ شہر پر قبضے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک خطرناک اضافہ ہے جو پہلے سے جاری تباہ کن اثرات کو مزید سنگین بنا دے گا اور لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈالے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے فلسطینی اس وقت ایک ایسی انسانی تباہی برداشت کر رہے ہیں جس کی ہولناکی ناقابل بیان ہے۔ مزید عسکری کارروائی جبری نقل مکانی، مزید قتل و غارت اور بڑے پیمانے پر تباہی کو جنم دے گی جس سے فلسطینی عوام کی ناقابل تصور تکالیف کئی گنا بڑھ جائیں گی۔

انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور تمام قیدیوں و گرفتار افراد کی غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے جمعہ کے روز غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت شمال سے جنوب کی جانب فلسطینی آبادی کو جبراً بے دخل کیا جائے گا، شہر کا محاصرہ کر کے رہائشی علاقوں میں زمینی دراندازیاں کی جائیں گی۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر قبضہ شامل ہے جن کے بڑے حصے پہلے ہی ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق آج غزہ کی 87 فیصد زمین قابض اسرائیل کے قبضے یا جبری خالی کرانے کے احکامات کے تحت آ چکی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا کہ کسی بھی نئے فوجی پھیلاؤ کے اثرات نہ صرف خطرناک بلکہ مکمل تباہ کن ہوں گے۔

Tags: اٹلیآسٹریلیابرطانیہجرمنیصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطیننیوزی لینڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.