(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی اخبار ہاآرتص نےغاصب اسرائیل کے سابق قومی سلامتی مشیر کے نائب چاک فریلیچ کا ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آج غزہ میں جو انسانی بحران اور اس پر عالمی ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے اس کا اندازہ ہر ذی شعور کو تھا لیکن حسبِ معمول نیتن یاہو نے مہینوں پہلے دیے جانے والے انتباہی اشارے نظرانداز کیے یہاں تک کہ اب حالات سفاک حکومت کے ہاتھ سے نکل چکےہیں۔