• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں برطانوی جاسوسی پر سکوت، فضائی کمانڈر سخت سوالات سے بچ نکلے

برطانوی فضائیہ اکتوبر 2023 سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے باوجود قابض اسرائیل کے لیے غزہ پر جاسوسی پروازیں کیوں کر رہی ہے؟

پیر 04-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں برطانوی جاسوسی پر سکوت، فضائی کمانڈر سخت سوالات سے بچ نکلے
0
SHARES
22
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) برطانیہ کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل رِچ نائیٹن اس وقت شدید خفت کا سامنا کرتے ہوئے ایک کانفرنس سے اس وقت فرار ہو گئے جب ایک صحافی نے ان سے غزہ میں قابض اسرائیل کے لیے برطانوی جاسوسی پروازوں پر سخت سوالات کیے۔

تحقیقاتی ویب سائٹ "ڈی کلاسیفائیڈ یو کے” کی جاری کردہ ویڈیو میں صحافی فل ملر نے لندن میں ایک عسکری کانفرنس کے موقع پر نائیٹن سے پوچھا کہ برطانوی فضائیہ اکتوبر 2023 سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے باوجود قابض اسرائیل کے لیے غزہ پر جاسوسی پروازیں کیوں کر رہی ہے؟ اس سوال کا جواب دینے کے بجائے نائیٹن برہمی کے عالم میں خاموشی سے کانفرنس چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

صحافی نے مزید سوال کیا کہ جب بین الاقوامی فوجداری عدالت بنجمن نیتن یاہو کے خلاف نسل کشی کے الزام میں وارنٹ جاری کر چکی ہے تو کیا برطانیہ خفیہ معلومات کا تبادلہ کر کے ایک مجرم ریاست کا معاون نہیں بن رہا؟

ملر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران برطانوی فضائیہ نے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر یہ پروازیں کیں۔ برطانیہ ان پروازوں کا جواز قیدیوں کی تلاش بتا کر پیش کرتا ہے حالانکہ ان کے ذریعے کسی قیدی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

ڈی کلاسیفائیڈ یو کے کے مطابق جس وقت نائیٹن کانفرنس سے روانہ ہوئے اسی دوران قابض اسرائیلی فضائیہ کا سربراہ میجر جنرل تومر بار برطانیہ کے ایک ایئر فورس بیس پر پہنچا جو غزہ پر ہونے والی تباہ کن بمباری کا نگران ہے۔

Tags: اسرائیلبرطانیہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.