• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس کی اپیل: اتوار کو غزہ کے حق میں عالمی یومِ نصرت منایا جائے

تین اگست کو غزہ، بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قیدیوں کے حق میں "عالمی یومِ نصرت" کے طور پر منائیں۔

ہفتہ 02-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
حماس کی اپیل: اتوار کو غزہ کے حق میں عالمی یومِ نصرت منایا جائے
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریکِ مزاحمت حماس نے دنیا بھر کے آزاد انسانوں، عرب و اسلامی اقوام اور فلسطینی عوام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین اگست کو غزہ، بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قیدیوں کے حق میں "عالمی یومِ نصرت” کے طور پر منائیں۔ اس کا مقصد قابض اسرائیل کی مسلط کردہ نسل کشی اور دانستہ قحط کے خلاف ایک بھرپور عالمی آواز بلند کرنا ہے۔

حماس نے اپیل کی ہے کہ جب تک غزہ پر ظلم ختم نہیں ہوتا ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دنیا بھر میں مسلسل احتجاج اور مظاہرے کیے جائیں۔

تحریک نے کہا ہے کہ اگر قابض اسرائیل امداد کی ترسیل یقینی بنائے اور قحط زدہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے تو وہ مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ تاہم، ایسی کسی بھی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں جس کے دوران فلسطینیوں پر قحط مسلط رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جاری قحط اب ناقابل برداشت حدوں کو چھو رہا ہے اور غزہ کے دو ملین سے زائد شہریوں کی زندگی کو براہ راست خطرے میں ڈال چکا ہے۔

حماس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کر کے اس اجتماعی قتلِ عام کو روکنے اور غذائی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب جمعہ کے روز بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں کو غاصب سفاک و ظالم افواج نے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے۔ ان حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ سمیت کئی اداروں نے ان نام نہاد امدادی مراکز کو "موت کے جال” قرار دیا ہے جہاں فلسطینیوں کو دانستہ طور پر جمع کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستفلسطینییومِ نصرت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.