(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی سے ایک بار پھر سے مشرق وسطیٰ کا ماحول کشیدہ ہو گیا ہے، صہیونی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے رامون ایئر فورس بیس کے دورے کے دوران کہا کہ ایرانی تنصیبات نہیں اس بار ہمارا نشانہ خامنہ ای خود ہونگے۔
انہوں نے قابض اسرائیلی فضائیہ کی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دینا بند نہ کیں، تو ہماری فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی، یہ دھمکی ایران کے ساتھ 12 دن تک شدید جھڑپیں جاری رہنے کے پس منظر میں دی گئی ہے، جو 13 جون کو قابض اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی اور جوہری مراکز پر حملے سے شروع ہوئیں۔
ایران کی جانب سے قابض اسرائیلی حملے کے جواب میں صیہونیوں پر لاتعداد میزائل اور ڈرون حملے کیے، جب کہ امریکہ نے بھی مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، کشیدہ صورتِ حال بالآخر 24 جون کو فوری جنگ بندی معاہدے پر منتج ہوئی تھی، لیکن اب ایک بار پھر سے صہیونی وزیر دفاعی اسرائیل کاتز نے دھکمی دی ہے کہ ایرانی تنصیبات نہیں اس بار ہمارا نشانہ خامنہ ای خود ہونگے۔