• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیل کا نیا ظلم: زخمیوں کو قتل کرنے کا دوہرا وار

غزہ کی پٹی میں ایک سوچے سمجھے، منظم اور مجرمانہ منصوبے کے تحت امدادی کارکنوں اور زخمیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ہفتہ 26-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیل کا نیا ظلم: زخمیوں کو قتل کرنے کا دوہرا وار
0
SHARES
33
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی بربریت اپنی تمام حدود کو عبور کر گئی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ سیحاہ مکومیت کی جانب سے شائع کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے اس لرزہ خیز حقیقت کو بے نقاب کیا ہے کہ قابض صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں ایک سوچے سمجھے، منظم اور مجرمانہ منصوبے کے تحت امدادی کارکنوں اور زخمیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس ظالمانہ حکمت عملی کو ڈبل ٹیپ (دوہرا وار) کا نام دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب فوج پہلے کسی شہری آبادی یا رہائشی عمارت پر حملہ کرتی ہے اور جیسے ہی وہاں امدادی کارکن، عام شہری یا طبی ٹیمیں زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچتی ہیں ان پر دوبارہ حملہ کر دیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ نہ صرف دوسرا حملہ پہلے سے زیادہ مہلک ہو بلکہ مدد کے لیے پہنچنے والے ہر شخص کو بھی نشانہ بنایا جا سکے۔

اس رپورٹ میں قابض فوجیوں، افسران، عینی شاہدین، ڈاکٹروں اور امدادی کارکنوں کے بیانات شامل ہیں، جنہوں نے اس ظالمانہ پالیسی کی تصدیق کی ہے۔

ایک سفاک فوجی افسر نے اپنی گھناؤنی ،ظالمانہ اور گھٹیا کارروائی کو ان الفاظ میں بیان کیا کہ جو بھی زخمیوں کی مدد کے لیے آئے وہ بھی مارا جائے۔ اب یہ ہمارا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس طرزِ عمل نے امدادی کارکنوں اور عام شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ متعدد امدادی ٹیموں نے اب زخمیوں کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ انہیں بھی ہدف بنایا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال انسانی المیے کو کئی گنا بڑھا رہی ہے۔

عینی شاہدین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی غاصب فوج امدادی جیکٹ پہنے ہوئے کارکنوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ وہ بغیر کسی امتیاز کے ہر اس شخص پر گولی چلاتے یا بم گراتے ہیں جو حملے کی جگہ کے قریب آتا ہے۔

قابض افسران کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج جان بوجھ کر ان مقامات پر دوبارہ بمباری کرتی ہے جہاں سینکڑوں شہری ملبے تلے دبے ہوتے ہیں۔ اس سفاکانہ پالیسی کی وجہ سے اب زیادہ تر لوگ زخمیوں کی مدد کرنے سے گریز کرنے لگے ہیں کیونکہ ان کی اپنی جان اب انتہائی غیر محفوظ ہوگئی ہے۔

تحقیق میں یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ جن افراد کو دوسری بمباری میں نشانہ بنایا گیا ان میں سے بیشتر نہتے عام شہری تھے۔ ان کے پاس نہ کوئی ہتھیار تھا اور نہ ہی وہ کسی جنگی کارروائی میں ملوث تھے۔ یہ سب انسان دوستی کے جذبے کے تحت زخمیوں کی جان بچانے آئے تھے لیکن انہیں بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ظالم فوج کی "ڈبل ٹیپ” پالیسی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے مطابق بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور ایک واضح جنگی جرم ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری امریکہ کی حمایت یافتہ قابض اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی جنگ، نہ صرف قتل عام بلکہ اجتماعی بھوک، وحشیانہ تباہی اور جبری نقل مکانی پر مشتمل ہے۔ اس دوران قابض اسرائیل نے عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات اور دنیا بھر کے مطالبات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔

یہ نسل کشی اب تک دو لاکھ تین ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کا باعث بن چکی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور لاکھوں فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ خوراک کی شدید قلت نے ہزاروں افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے، جن میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.