• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

امریکی ارکانِ کانگریس: غزہ کی قحط زدہ صورتحال ناقابلِ برداشت

جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً سات سو بے گناہ فلسطینی امداد کے انتظار میں شہید ہو چکے ہیں۔

ہفتہ 26-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی ارکانِ کانگریس: غزہ کی قحط زدہ صورتحال ناقابلِ برداشت
0
SHARES
11
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکہ کے ایوانِ کانگریس کے متعدد اراکین نے جمعہ کی شب ایک مشترکہ بیان میں غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال کو انتہائی افسوسناک، لرزہ خیز اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

اراکین نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل نہ صرف انتہائی مشکل بلکہ جان لیوا بن چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً سات سو بے گناہ فلسطینی امداد کے انتظار میں شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے سوسے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات بدترین انسانی سانحے میں بدل سکتے ہیں۔

بیان میں قابض اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کے مُرتکب سربراہ بنجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی وجہ سے غزہ کی پچہتر فیصد آبادی ہولناک فاقہ کشی کا سامنا کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ پر فوجی جارحیت کا دائرہ وسیع کرنا امدادی سرگرمیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔کانگریس اراکین نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی حکمت عملی کا فقدان ایک سنگین اور ناقابلِ معافی غلطی ہے جس کے نتائج نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ عالمی امن کے لیے بھی مہلک ہو سکتے ہیں۔

Tags: امریکہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینکانگریس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.