• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

الجولانی اور صہیونی حکومت کے درمیان خفیہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

امریکہ نے اس معاہدے میں صرف ثالثی کا کردار ادا نہیں کیا، بلکہ براہ راست کنٹرول میں لے کر اس کے نفاذ کی مکمل نگرانی بھی شروع کر دی ہے۔

جمعہ 25-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
الجولانی اور صہیونی حکومت کے درمیان خفیہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
0
SHARES
240
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)شام میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ایک اہم اور حساس انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ الجولانی کی سربراہی میں سرگرم تکفیری گروہ اور صہیونی حکومت کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پاچکا ہے، جس پر امریکہ کی نگرانی اور براہ راست ثالثی میں عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

لبنانی چینل "المیادین” کے مطابق، یہ معاہدہ شامی علاقے سویدا اور اس سے ملحقہ دروزی اکثریتی علاقوں سے حکومتی و قبائلی افواج کی مکمل واپسی اور ان علاقوں کی عسکری حیثیت کو ختم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

منکشف شدہ معاہدے کی اہم شقیں درج ذیل ہیں:

سویدا کے دروزی علاقوں سے شامی سیکیورٹی فورسز اور قبائلی ملیشیا کی مکمل پسپائی

دروزی دیہاتوں اور علاقوں سے تمام سرکاری و عسکری سرگرمیوں کا خاتمہ

مقامی شہریوں پر مشتمل انتظامی کونسلوں کا قیام، جو بنیادی خدمات مہیا کریں گی

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی کے لیے ایک کمیٹی کا قیام، جو اپنی رپورٹیں براہ راست امریکی حکام کو پیش کرے گی

قنیطرہ اور درعا میں اسلحہ سے پاک زونز کی تشکیل اور صرف غیر مسلح مقامی حفاظتی کمیٹیوں کا قیام

رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے اس معاہدے میں صرف ثالثی کا کردار ادا نہیں کیا، بلکہ براہ راست کنٹرول میں لے کر اس کے نفاذ کی مکمل نگرانی بھی شروع کر دی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد نہ صرف شام کے جنوبی علاقوں کو ہتھیاروں سے پاک بنانا ہے بلکہ اسرائیل کے لیے اپنی سرحدوں کے قریب ایک خاموش اور قابل کنٹرول علاقہ قائم کرنا بھی ہے، تاکہ مستقبل میں ایران یا حزب اللہ جیسے مزاحمتی عناصر کی سرگرمیوں کے سامنے بند باندھا جاسکے۔

اس پیشرفت نے شامی خودمختاری، وحدت ارضی اور قومی خودمختاری کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب شام کئی محاذوں پر داخلی انتشار، معاشی بحران اور غیر ملکی مداخلت سے دوچار ہے۔

شامی حکومت کی جانب سے تاحال اس معاہدے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی و علاقائی حلقے اس پیشرفت کو اسرائیل اور امریکہ کی نرم جارحیت کا ایک نیا باب قرار دے رہے ہیں، جو شام کے اندرونی ڈھانچے کو بتدریج تحلیل کرنے کی کوشش ہے۔

Tags: اسرائیلشامصہیونیصہیونی فوجصیہونی ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.