• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شمالی اردن میں صہیونی آبادکاروں کا حملہ، ایک سو سترہ بھیڑیں جاہ بحق

یہ واقعہ محض جانوروں کی ہلاکت نہیں بلکہ قابض اسرائیل کی اُس نسل پرستی اور مجرمانہ سوچ کا عکس ہے جو فلسطینی وجود کو ہر شکل میں مٹانا چاہتی ہے۔

ہفتہ 19-07-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
شمالی اردن میں صہیونی آبادکاروں کا حملہ، ایک سو سترہ بھیڑیں جاہ بحق
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی سرزمین پر ظلم و جبر اب صرف انسانوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اب قابض اسرائیل کے وحشی آبادکار بے زبان جانوروں پر بھی ظلم ڈھا رہے ہیں۔ گذشتہ شب شمالی اَغوار کے علاقے "الشق” میں صہیونی شدت پسندوں نے درندگی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایک سو سترہ بے زبان بھیڑوں کو چھریوں اور گولیوں کے ذریعے بے دردی سے مار ڈالا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گاؤں "المالح” کے قریب پیش آیا، جہاں قابض ریاست کے مسلح درندہ صفت آبادکاروں نے فلسطینی چرواہوں کے مویشی چرا لیے اور جنہیں ساتھ نہ لے جا سکے انہیں قتل کر کے وہیں چھوڑ دیا۔

یہ ظلم رات کی تاریکی میں برپا ہوا۔صہیونی آبادکاروں نے نہ صرف فلسطینی دیہاتیوں کے خیموں پر دھاوا بولا بلکہ ان پر حملہ کرکے ان کے قیمتی جانوروں کو یا تو چرا لے گئے یا موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ واقعہ محض جانوروں کی ہلاکت نہیں بلکہ قابض اسرائیل کی اُس نسل پرستی اور مجرمانہ سوچ کا عکس ہے جو فلسطینی وجود کو ہر شکل میں مٹانا چاہتی ہے۔ کبھی انسانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی ان کے مکانات کو مسمار کیا جاتا ہے، اور کبھی ان کے معاشی وسائل حتیٰ کہ ان کے مویشی تک صہیونی ظلم و نفرت سے محفوظ نہیں۔

Tags: اردناسرائیلصہیونیصیہونی ریاستفلسطینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.