• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

رفح: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری، 5 شہید، متعدد زخمی

قابض فوج  نے ان نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گلہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ معصوم جانیں موقع پر ہی شہید ہو گئیں۔

ہفتہ 19-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی دہشتگردی سے متاثرغزہ کے  92 فیصد بچے بنیادی غذائیت سے محروم: اقوامِ متحدہ
0
SHARES
11
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی سفاکیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ جمعہ کی صبح رفح کے شمالی علاقے میں قابض فوج نے امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی اور طبی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے جنوبی شہر رفح کے علاقے "الشاکوش” میں پیش آیا جہاں سینکڑوں شہری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے والی امداد کے منتظر تھے۔ قابض فوج  نے ان نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گلہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ معصوم جانیں موقع پر ہی شہید ہو گئیں۔

یہ قتل عام کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ امداد کے منتظر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا یہ سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ سنہ 2025ء ستائیس مئی سے شروع ہونے والی نام نہاد امدادی منصوبہ بندی جو غزہ فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی چلائی جا رہی ہے درحقیقت قابض اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کے ایک اور ہتھیار میں بدل چکی ہے۔ اس دوران درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں افراد کو جان بوجھ کر شہید کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں نے اس مسلسل قتل و غارت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے سرحدی راستے کھولے اور انسانی امداد کو بلا رکاوٹ داخلے کی اجازت دے۔

رفح کی زمین آج ایک بار پھر معصوم فلسطینیوں کے خون سے کھیلا گیا جو صرف ایک آٹے کے تھیلے یا پانی کی بوتل کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔یہ مظالم انسانی ضمیر کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہیں۔

Tags: شہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.