• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض صیہونی ریاست میں بڑھتا ہوا جاسوسی کا خوف

زیرِ حراست بدسلوکی، دھمکیاں اور جھوٹے الزامات نے قابض اسرائیلی سیکیورٹی نظام کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا۔

ہفتہ 19-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
قابض صیہونی ریاست میں بڑھتا ہوا جاسوسی کا خوف
0
SHARES
70
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی پولیس نے ایک عام شہری جوڑے کو ایران کے لیے جاسوسی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا، لیکن بعد میں بے گناہی ثابت ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ زیرِ حراست بدسلوکی، دھمکیاں اور جھوٹے الزامات نے قابض اسرائیلی سیکیورٹی نظام کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا۔
ہم عام شہری ہیں، ہمیں غلطی سے گرفتار کیا گیا، یہ وہ پہلا جملہ تھا جو اسرائیلی جوڑے دوریا اور یووادا نے رہائی کے بعد ٹی وی چینل i24News سے گفتگو میں کہا۔
عبرانی زبان کے میڈیا i24 نیوز کے مطابق، رعنانا شہر سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا کچھ عرصہ قبل ایران کے لیے جاسوسی اور جنگ کے دوران اس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم کچھ ہی عرصے بعد ثابت ہو گیا کہ یہ گرفتاری ایک سنگین غلطی تھی اور دونوں کو رہا کر دیا گیا، ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہو سکا۔
دوریا اور یووادا نے انکشاف کیا کہ انہیں انتہائی شدید، مسلح اور پرتشدد چھاپے کے ذریعے گرفتار کیا گیا، کئی دنوں تک پولیس نے ان پر الزام ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
دوریا نے بتایا کہ اس کے موبائل میں ایک گرافیکی تصویر پائی گئی جسے پولیس نے ایران سے تعلق کا ثبوت قرار دیا، اس نے کہا:
ایک دن صبح جب میں بیدار ہوئی تو دیکھا کہ گھر کے قریب کچھ گرافیکی نقشے بنے ہوئے ہیں، میں نے صرف ان کی تصویر لی، نہ شیئر کی، نہ کسی کو بھیجی لیکن پولیس نے اسی بنیاد پر مجھے ایرانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
پولیس نے دورانِ حراست اس تصویر کو موبائل سے نکالا، حالانکہ اس کا ایران سے کوئی تعلق نہ تھا، لیکن پولیس معاملے کو ضرورت سے زیادہ بڑھانا چاہتی تھی، جس میں وہ ناکام رہی۔
اس جوڑے کو اس قدر شدید بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ مکمل تفصیل بیان کرنے سے قاصر رہے، تاہم انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ ظالمانہ سلوک اور تفتیشی دباؤ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروا چکے ہیں۔
دوریا نے کہا کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی، ہمیں عام شہری ہوتے ہوئے بھی ایران کا ایجنٹ قرار دیا گیا۔ دورانِ تفتیش نہ کوئی ثبوت دیا گیا، نہ کچھ ثابت ہو سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری انتہائی غیر انسانی انداز میں ہوئی ہاتھ باندھ کر، بندوق کی نوک پر، اور بغیر کسی وجہ کے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طبی سہولتیں یا دوا تک کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

قابض اسرائیل کو مسلسل یہ خدشہ رہتا ہے کہ دیگر ممالک یا تنظیمیں اس کی جاسوسی کر رہی ہیں۔داخلی طور پرقابض اسرائیلی ادارے یا حکومت حد سے زیادہ سیکورٹی خدشات میں مبتلا ہیں، جسے "فوبیا” کہا جا رہا ہے۔قابض اسرائیل بعض اوقات کسی بھی تنقید یا خبر کو بھی "جاسوسی” یا "سازش” قرار دے کر دبا دیتا ہے۔

Tags: اسرائیلصیہونیصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.