• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 17 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمنی فوج کا غاصب ریاست پر بیلسٹک میزائل حملہ

یحییٰ سریع کے مطابق یہ حملہ کامیاب رہا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ لاکھوں صہیونی آبادکار خوفزدہ ہوکر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

جمعرات 17-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
یمنی فوج کا غاصب ریاست پر بیلسٹک میزائل حملہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی مزاحمتی جماعت انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیل کے زیر قبضہ شہر یافا میں واقع لد (بن گوریون) ایئرپورٹ کو "ذوالفقار” نامی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ انصار اللہ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اس کارروائی کو ایک معیاری فوجی آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد فلسطینی عوام پر جاری قابض دشمن کے مظالم کا جواب دینا ہے۔

یحییٰ سریع کے مطابق یہ حملہ کامیاب رہا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ لاکھوں صہیونی آبادکار خوفزدہ ہوکر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

اس کے علاوہ، انصار اللہ کے فضائی یونٹس نے تین الگ الگ مشنوں میں چار ڈرون طیاروں کا استعمال کیا۔ ان میں سے دو حملے النقب کےعلاقے میں واقع قابض دشمن کی فوجی تنصیبات پر کیے گئے جبکہ دیگر دو ڈرون حملے لد ایئرپورٹ اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ام الرشراش (ایلات) کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔ سریع نے زور دیا کہ یہ تمام حملے کامیابی سے اپنے اہداف تک پہنچے۔

یہ فوجی کارروائیاں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں۔ انصار اللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے اور محاصرہ جاری رہے گا فلسطینی آزادی کی حمایت میں ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب قابض اسرائیلی فوج امریکہ کی مکمل حمایت کے ساتھ غزہ کی پٹی پر اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی شہید، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ انصار اللہ جیسی مزاحمتی تنظیمیں ان مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑی ہیں اور دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونیصیہونی ریاستیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.