• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اٹلی سے سماجی کارکنوں کی امدادی کشتی غزہ روانہ

رپورٹ کے مطابق یہ کشتی تقریباً ایک ہزار آٹھ سوکلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور غزہ پہنچنے کے لیے اسے ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

پیر 14-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اٹلی سے سماجی کارکنوں کی امدادی کشتی غزہ روانہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اٹلی کے جزیرے سسلی سے سماجی کارکنوں کی ایک اور کشتی قابض صہیونی حکومت کے غیر انسانی و جابرانہ محاصرےکو توڑنے اور فلسطینی عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان لےکر غزہ کی جانب روانہ ہوگئی۔

روانگی کے وقت سیراکوسا کی بندرگاہ پر درجنوں افراد کشتی کو نیک تمناوؤں میں روانہ کرنے کے لیے موجود تھے جنہوں نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور فلسطینی قوم سے اظہارِ یکجہتی میں کفیہ پہن رکھے تھے ان تمام افراد نے ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا کر کشتی کو الوداع کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کشتی تقریباً ایک ہزار آٹھ سوکلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور غزہ پہنچنے کے لیے اسے ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

یہ کشتی راستے میں جنوبی شہر گلیپولی پر رکے گی جہاں فرانس کے دو اراکین پارلیمنٹ بھی کشتی پر سوار ہوں گی۔

یاد رہے کہ یہ کشتی میڈلین کے چھ ہفتے بعد روانہ ہوئی ہے۔ امداد سے لدی میڈلین کشتی کو صہیونی فورسز نےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے ساحل سے ایک سو پچاسی کلو میٹردور بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کرکے اس پر سوار انسانی حقوق کے کارکنان کو حراست میں لے لیے تھا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غزہ میں چار ماہ سے بھی زائد عرصے سے معصوم ونہتے فلسطینیوں تک امداد کی رسائی روک رکھی ہے جس کے باعث متعدد بچے انتقال کرگئے ہیں۔

گزشتہ روز فلسطینی حکام نے متنبہ کیا تھا کہ غزہ میں جاری مستقل محاصرے کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ جس کے باعث تقریباً چھ لاکھ پچاس ہزار بچے قحط اور غذائی قلت کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔

Tags: اٹلیصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطینمیڈلین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.