• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 14 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض حکومت کی حراست میں فلسطینی ڈاکٹر ابو صفیہ کی جان خطرے میں: وکیل

وکیل نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو بدنام زمانہ سدیہ تیمان حراستی مرکز میں چودہ دن اور پھر عوفر جیل میں پچیس دن تک قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔

پیر 14-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض حکومت کی حراست میں فلسطینی ڈاکٹر ابو صفیہ کی جان خطرے میں: وکیل
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے جہاں وہ شدید اذیت، طبی غفلت اور وحشیانہ تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابو صفیہ کو قابض فوج نے گرفتار کیا تھا اور اب ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ڈاکٹر ابو صفیہ کی وکیل غید غانم قاسم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے مؤکل کاگرفتاری کے بعد سے اب تک چالیس کلوگرام سے زیادہ وزن کم ہوچکاہے۔ انہوں نے بتایا کہ نو جولائی 2025 کو جب وہ عوفر جیل میں ڈاکٹر ابو صفیہ سے ملیں تو یہ دیکھ کر صدمے میں مبتلا ہو گئیں کہ ان کا وزن سو کلوگرام سے کم ہو کر ساٹھ کلوگرام سے بھی نیچے آ گیا ۔

وکیل کے مطابق، چوبیس جون 2025 کو ڈاکٹر ابو صفیہ پر ان کی کوٹھڑی میں بہیمانہ تشدد کیا گیا جس سے ان کے سینے، چہرے، سر، کمر اور گردن پر گہرے زخم آئے۔ انہوں نے بارہا دل کے معائنے اور ماہرِ امراضِ قلب کو دکھانے کی درخواست کی لیکن جیل انتظامیہ نے ان کی تمام تر درخواستیں مسترد کر دیں۔ انہیں زمین دوز قید خانے میں پرانے گرم کپڑے پہننے پر مجبور کیا گیا ہےجہاں وہ سورج کی روشنی سے محروم اور مکمل تنہائی کا شکار ہیں۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو بدنام زمانہ سدیہ تیمان حراستی مرکز میں چودہ دن اور پھر عوفر جیل میں پچیس دن تک قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ انہیں مسلسل تیرہ دن تک روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مہینوں بعد اپنی وکیل سے پہلی ملاقات میں انہوں نے اپنے شہید بیٹے کے بارے میں پوچھا جو ان کی گرفتاری سے دو ماہ قبل صہیونی بمباری میں شہید ہو گیا تھا۔

قابض ریاست نے ڈاکٹر ابو صفیہ کو غیر قانونی جنگجو کے متنازع قانون کے تحت گرفتار کیا ہے جو فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے غیر معینہ مدت تک قید رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ غاصبانہ قانون بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

جنوری 2025 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈاکٹر ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی زندگی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ دل کے پٹھوں کی سوزش سمیت کئی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی جو جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Tags: صہیونی جیلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.