• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 14 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں صہیونی نسل کشی کا چھ سو سینتالیسواں دن، شہداء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

یہ تمام مظالم امریکہ کی کھلی عسکری و سیاسی حمایت، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور اقوام متحدہ کی ناکامی کے سائے میں جاری ہیں۔

پیر 14-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ کے ہسپتالوں میں خون کی شدید قلت، عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے اہلِ غزہ کے خلاف جاری وحشیانہ نسل کشی آج چھ سو سینتالیسویں دن میں داخل ہو گئی ہے جو مسلسل فضائی بمباری، توپ خانے کی گولہ باری اور جبری نقل مکانی کے شکار لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو نگل رہی ہے۔ یہ تمام مظالم امریکہ کی کھلی عسکری و سیاسی حمایت، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور اقوام متحدہ کی ناکامی کے سائے میں جاری ہیں۔

قابض صہیونی فوج نے پیر کو بھی درجنوں فضائی حملے کیے جن میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ ایک طرف نسل کشی کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب دو ملین سے زائد فلسطینی قحط، بھوک اور بے گھری کی اذیت جھیل رہے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں میں متعدد شہری شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔

الصفطاوی کے علاقے پر بمباری سےپانچ شہری شہید ہوئے۔

مغربی علاقے مواصی میں فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئےجبکہ السطر اور الکتیبہ علاقوں پر ہیلی کاپٹروں سے گولہ باری کی گئی۔ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے قریب مہاجرین کے خیمے پر ڈرون حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ صحافی فادی خلیفہ بھی اپنے گھر کا حال دیکھنے جاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

الشجاعیہ اور الزیتون کے علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا اور بمباری کی گئی جس سے کئی شہری زخمی ہوئے۔

رفح میں امدادی سامان کی تقسیم کے مقام پر فائرنگ سے دو شہری شہید ہوئے جبکہ الشاکوش علاقے پر بمباری میں مزید دو شہری شہید ہوئے۔

النصیرات اور الزوایدہ میں پرانے حملوں کے تین زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ کے خلاف ایک منظم نسل کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق، اب تک اٹھاون ہزار چھبیس سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ اڑتیس ہزار پانچ سو بیس زخمی اور گیارہ ہزار سے زائد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ بھوک کے باعث درجنوں فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ دو ملین سے زائد افراد جبری نقل مکانی، بمباری اور قحط کا شکار ہیں۔

ا ٹھارہ مارچ 2025 کو جنگ بندی سے انکار کے بعد صرف ایک ماہ میںساتھ ہزار چار سو پچاس فلسطینی شہید اور چھبیس ہزار چار سو اناسی زخمی ہوئے۔

ستائیس مئی 2025 سے امدادی مراکز کو قتل گاہوں میں تبدیل کر کے آٹھ سو تینتیس شہریوں کو شہید اور پانچ ہزار چار سو بتیس کو زخمی کیا گیا۔

اس جنگ میں پندرہ سو اکیاسی طبی کارکن، ایک سو پندرہ سول ڈیفنس اہلکار، دو سو بیس امدادی رضاکار اور سارھ سو چون پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

قابض افواج نےپندرہ ہزار سے زائد قتلِ عام کی کارروائیاں کیں، جن میں ڈھائی ہزارخاندان مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹا دیے گئے۔

غزہ کی اٹھاسی فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور مالی نقصان باسٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

ایک سو انچاس تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ، آٹھ سو اٹھائیس مساجد مکمل طور پر منہدم، اور انیس قبرستانوں کو نشانہ بنا کر شہداء کی قبروں کی توئین کی گئی۔

Tags: امریکہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.