• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اسکاٹش نیشنل پارٹی کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ

یہ مطالبہ فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی آزادی کو امن کا واحد راستہ قرار دیا تھا۔

پیر 14-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسکاٹش نیشنل پارٹی کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسکاٹش نیشنل پارٹی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے پیش نظر فلسطین کو فوری طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔ یہ مطالبہ فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی آزادی کو امن کا واحد راستہ قرار دیا تھا۔

پارٹی نے برطانیہ پر سخت تنقید کی کہ وہ قابض اسرائیل کو اسلحہ فروخت کر کے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم بن رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ امور کے ترجمان برینڈن اوہارا نے کہا کہ اگر برطانوی حکومت میں انصاف ہوتا تو وہ غزہ میں جاری قتل و غارت کے خلاف اپنی طاقت استعمال کرتی۔ انہوں نے لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرے اور فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔

اوہارا نے واضح کیا کہ فرانسیسی صدر نے یورپی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے اور برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس سیاسی لہر کا حصہ بنے۔ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کیر سٹارمر سے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ تاویلات دینا بند کریں اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا قدم اٹھائیں۔

برینڈن اوہارا نے کہا کہ جو بھی شخص دو ریاستی حل کا حامی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اگر وہ فلسطین کو تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ دکھاتا ہے تو اس کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔ پارٹی نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے ایک سو چوالیس رکن ممالک جن میں آئرلینڈ، اسپین اور ناروے بھی شامل ہیں پہلے ہی فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔ اس کے برعکس برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس فیصلے کے لیے مکمل طور پر پرُ عزم ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن کوئی واضح ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا۔

Tags: برطانیہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.