• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یورپی ممالک نے نیتن یاہو کو فضائی راہداری دے کر انصاف کو روند دیا : البانیز

البانیز نے فرانس، یونان اور اٹلی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کس اصول کے تحت صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو محفوظ فضائی راہداری فراہم کی

جمعرات 10-07-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
یورپی ممالک نے نیتن یاہو کو فضائی راہداری دے کر انصاف کو روند دیا : البانیز
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے فرانس، یونان اور اٹلی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کس اصول کے تحت صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو محفوظ فضائی راہداری فراہم کی جبکہ ان کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ موجود ہیں۔

البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مذکورہ تینوں ممالک کو وضاحت دینی چاہیے روم اسٹیچوٹ کے دستخط کنندہ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک مطلوب شخص کو کیسے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔ یہ ممالک اپنے شہریوں کو جواب دیں کہ انہوں نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں کیوں اڑائیں۔

یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب نیتن یاہو نے حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیایاد رہے نیتن یاہو غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم میںعالمی عدالتِ انصاف کو مطلوب ہے ۔ اس سفر کے دوران، فرانس، یونان اور اٹلی نے ان کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی، حالانکہ یہ تینوں ممالک عالمی فوجداری عدالت کے رکن ہیں اور انہیں قانونی طور پر مطلوب افراد کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری ہے۔

البانیز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے سیاسی فیصلے صرف ان ممالک کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ بین الاقوامی قانونی نظام کو بھی کمزور کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اکیس نومبر 2024ء کو عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف باضابطہ گرفتاری کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں اسے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ اسی ماہ یورپی یونین کے کمیشن نے بھی تصدیق کی تھی کہ وہ عالمی عدالت کی حمایت کرتا ہے اور یورپی یونین کے تمام رکن ممالک عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

نیتن یاہو کی واشنگٹن روانگی اپریل 2025ء میں اس وقت خبروں کا حصہ بنی جب اس نے ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ سے ایک پیچیدہ فضائی راستہ اختیار کیا تاکہ ایسے ممالک کی فضائی حدود سے گریز کرسکیں جہاں اسے گرفتاری کا خطرہ ہو سکتا تھا۔

امریکہ عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے اس لیے نیتن یاہو کو وہاں پہنچنے میں کوئی قانونی رکاوٹ درپیش نہیں تھی لیکن یورپی رکن ممالک کی فضائی حدود سے گزرنا اس کے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا۔

نیتن یاہو کی قیادت میںصہیونی حکومت نے ساتھ اکتوبر 2023ء سے غزہ میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ چورانوے ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیںجن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ محاصرے میں پھنسے افراد کو خوراک، پانی اور دوائیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے متعدد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.