ف (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے المیادین ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ 7اکتوبر کو غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے خلاف شروع ہونے والا طوفان اقصیٰ حما س کا خود مختار فیصلہ تھا ۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو طوفان الاقصی آپریشن کا پیشگی علم نہیں تھا۔ یہاں تک کہ حماس کے کچھ کمانڈر جو فلسطین سے باہر تھے، وہ بھی اس آپریشن سے لاعلم تھے۔ایران نے اس کے بعد فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو فوری طور پر عسکری، مالی، سیاسی، معلوماتی اور ہر ممکنہ سطح پر مدد فراہم کی۔