خان یونس: القسام بریگیڈز کا قابض افواج پر زوردار حملہ
قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے اکیس مہینے مکمل ہونے کے باوجود غیور فلسطینی مزاحمت، پورے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے ہر حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے خان یونس کے مغربی علاقے السطر میں قابض اسرائیلی افواج کے کمانڈ سینٹر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
منگل کے روز جاری کیے گئے ایک عسکری بیان میں القسام بریگیڈز نے کہا کہ ہمارے جانباز مجاہدین جو براہ راست محاذِ جنگ سے لوٹے ہیں انہوں نے بتایا ہےکہ شمالی خان یونس کی پانچویں شاہراہ پہ موجود قابض دشمن کے مرکز پر مارٹر گولے برسائے۔
اسی دوران اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے مجاہدین نے ایک قابض صہیونی خصوصی یونٹ کو شارع المارس میں واقع ایک مکان میں گھس کر نشانہ بنایا جہاں وہ چھپے بیٹھے تھے۔ اس کارروائی میں غاصب فوج کے اہلکاروں کو ایک سو ساتھ ملی میٹر دھانے کی توپ سے گولے کا نشانہ بنایا۔
قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے اکیس مہینے مکمل ہونے کے باوجود غیور فلسطینی مزاحمت، پورے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے ہر حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ آج بھی غزہ کی سرزمین پر صہیونی دراندازی کو روکا جا رہا ہے اور دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
یہ حملے اس عظیم مزاحمت کا حصہ ہیں جو فلسطینی قوم اپنی آزادی، عزت اور وطن کی بازیابی کے لیے پیش کر رہی ہے۔ صہیونی درندگی، تباہی اور قتل عام کے باوجود فلسطینی مجاہدین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قابض اسرائیل کو بتا چکے ہیں کہ اس ظلم کے اندھیرے میں فلسطینی ارادوں کا سورج بجھایا نہیں جا سکتا۔
القسام بریگیڈز اور سرایا القدس جیسے بہادر گروہ قابض دشمن کی ہر جارحیت کا نہ صرف جواب دے رہے ہیں بلکہ فلسطینی قوم کی مظلومیت کا بدلہ بھی چکا رہے ہیں۔