• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں صہیونی ریاست کی 640 روزہ نسل کشی جاری، صورتحال بدترین

وزارتِ صحت کے مطابق اب تک ستاون ہزار تین سو اڑتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے اور خواتین شامل ہیں

پیر 07-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ: غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی جنگی جرم اور نسل کشی کے مترادف
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج 2025 میں مسلسل 640 دن سے غزہ کی پٹی پر اپنی وحشیانہ جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ فضائی اور توپ خانے کی وسیع بمباری کے ذریعے وہ لاکھوں بھوکے اور بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ صہیونی دشمن کی جارحیت کو امریکہ کی سیاسی اور عسکری حمایت حاصل ہے جبکہ عالمی برادری کی شرمناک خاموشی اور بے حسی فلسطینیوں کی تکالیف میں بے انتہا اضافہ کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے ہفتے کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں حملے کیے اور بے گناہ شہریوں پر مزید قتل عام کیےجبکہ لاکھوں بے گھر افراد کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔

غزہ کے ہسپتالوں سے اطلاع ملی ہے کہ قابض حملوں میں کئی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فجر کے وقت قابض فوج نے شہر غزہ کے مشرقی علاقوں میں کئی گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

شمالی غزہ کے شیخ رضوان اور النصر کے علاقوں میں قابض فوج کی بمباری میں آٹھ فلسطینی شہید اور بیس زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

شمال مشرقی غزہ کے التفاح علاقے میں ایک گھر پر حملے میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

خان یونس کے علاقے مواصی میں قابض صہیونی ڈرون حملے میں شریف اور فرحات خاندانوں کے خیمے تباہ ہو گئے جس میں تین افراد شہید ہوئے جن میں فلسطینی نوجوان اسماء صیام، جہاد محمد عبدالرحمن ابو حشیش اور مسک محمد شریف شامل ہیں۔

وسطی غزہ کے علاقے الدرّج میں مسجد حمزہ کے آس پاس ایک گھر پر بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

فجر کے وقت شمالی غزہ کے جبالیا میں بھی کئی گھروں کو قابض فوج نے تباہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق خان یونس کے حیات کیمپ میں قابض ڈرون حملے میں فہد ابو الخیر اور اس کے چار معصوم بچے یزن (بارہ سال)، امجد (دس سال)، مہند (ساتھ سال) اور محمد ( چھ سال) شہید ہو گئے۔

قابض اسرائیل امریکہ کی مکمل حمایت کے ساتھ غزہ پر نسل کشی کی وحشیانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اب تک ستاون ہزار تین سو اڑتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ ایل لاکھ پینتیس ہزار نو سو ستاون شدید زخمی ہیں اور گیارہ ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔ شدید قحط نے درجنوں زندگیاں نگل لی ہیں۔ دو ملین سے زائد فلسطینی بے گھر ہو کر کھنڈرات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

2025 میں اٹھارہ مارچ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے چھ ہزار ساتھ سو اَسی فلسطینی شہید اور تئیس ہزار نو سو سولہ زخمی ہوئے ہیں۔

ستائیس مئی سے قابض فوج نے پناہ گاہوں کو موت کے جال میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں ساتھ سو تینتالیس شہداء، چار ہزار آٹھ سو اکیانوے زخمی اور اُنتالیس لاپتہ افراد کی رپورٹ ہوئی ہے۔ قابض صہیونی حکومت نے غزہ انسانی ادارہ کے نام سے ایک جعلی تنظیم کو بھی معصوم و نہتے فلسطینوں کو شہید کرنے کے لیے استعمال کیا۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.