(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)معاشی اخبار "گلوبس” کی رپورٹ کے مطابق،قابض اسرائیل کے بڑے شیئر ہولڈرز نے اسٹاک ایکسچینج میں اپنے 70 کروڑ شیقلز (تقریباً 18.8 ملین ڈالر) کے شیئرز فروخت کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی اسٹاک مارکیٹ کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں نے اپنے حصص فروخت کر دیے ہیں۔ تل اویو ایکسچینج میں یہ بڑی فروخت دیکھی گئی۔
آسٹریلوی فنڈ "مینی کی” اور ڈینش کمپنی "نووو نارڈیسک” نے بھی اپنے شیئرز فروخت کر دیے ہیں۔ اگرچہ قابض اسرائیلی میڈیا نے اس بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ واضح طور پر نہیں بتائی، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کے اسٹاک ایکسچینج کو 12 روزہ جنگ کے دوران نشانہ بننے اور ایران کے خلاف جاری تنازعات کے بعد، بڑی تعداد میں سرمایہ کار اپنی رقم باہر نکال رہے ہیں۔