• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نصیرات: صہیونی بمباری سے پندرہ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

صہیونی ریاست کا مقصد واضح ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو شہید کر کے ان کے جذبۂ حریت کو کچلا جا سکے۔

جمعرات 03-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
نصیرات: صہیونی بمباری سے پندرہ فلسطینی شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر قابض اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بن گئی جہاں بدھ کی شام وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ نصیرات میں دو مختلف مقامات پر ہونے والی وحشیانہ بمباری میں پندرہ نہتے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی طیاروں نے ایک سکول کے باہر موجود عام شہریوں کے ایک ہجوم کو براہ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نو فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

اس وحشیانہ بمباری میں شہادت پانے والوں میں عطیہ اسماعیل کباجہ، ولید مصطفی سالم، محمود مطر (شبارہ)، جمیل عفانہ، محمد عاکف الصانع، یوسف احمد العجمی، محمود سامح الزوارعہ اور ایک کم سن فلسطینی لڑکی، رِیم مصطفی سالم شامل ہیں۔

قابض اسرائیل کی جنگی جارحیت یہیں نہیں رکی۔ اسی شام ایک اور حملے میں نصیرات میں واقع "ہسپتالِ عودہ” کے نزدیک موجود عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور ستر سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں خود ہسپتال کے طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں جو انسانی خدمت پر معمور تھے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے سکولوں، ہسپتالوں، بازاروں اور پناہ گزین مراکز جیسے مقامات کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صہیونی ریاست کا مقصد واضح ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو شہید کر کے ان کے جذبۂ حریت کو کچلا جا سکے۔ مگر فلسطینی قوم ہر گزرتے دن کے ساتھ اور بھی زیادہ مضبوطی سے اپنی سرزمین، اپنے حق اور اپنی آزادی سے وابستہ ہوتی جا رہی ہے۔

قابض صہیونی حکومت کی طرف سے یہ نسل کشی کی مہم گزشتہ چھ سو پینتیس دنوں سے جاری ہے جس کے دوران مسلسل بمباری، توپ خانے کے حملے اور فضائی درندگی کے ذریعے معصوم فلسطینیوں کے گھروں، خیموں اور ہسپتالوں کو ملبے میں بدلا جا رہا ہے۔ ان حملوں میں نشانہ بننے والے اکثر بچے، خواتین، بوڑھے اور بے سہارا افراد ہوتے ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.