• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

جنوبی نابلس: صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی گاڑیوں پر حملہ

حالیہ دنوں میں بھی قابض اسرائیل کے آبادکار اسی مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر مسلسل حملے کر چکے ہیں، جن سے کئی شہری زخمی ہوئے اور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

منگل 01-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
جنوبی نابلس: صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی گاڑیوں پر حملہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے جنگی جرائم صرف غزہ تک محدود نہیں، مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو ہر روز درندگی، دہشت اور نفرت کا سامنا ہے۔ پیر کی شام جنوبی نابلس میں قابض صہیونی مسلح آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ قابض ریاست کی "یتسهار” نامی غیر قانونی بستی کے قریب کیا گیا، جو فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی تعمیر کی گئی ہے۔ آبادکاروں نے متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر پتھراؤ کیا۔ اس مجرمانہ کارروائی کے دوران ایک گاڑی، جو ایمن عطا اللہ صوفان نامی شہری کی ملکیت تھی اس کا شیشہ مکمل طور پر چکنا چور ہو گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ اس علاقے میں ایسے حملے کیے گئے ہوں۔ حالیہ دنوں میں بھی قابض اسرائیل کے آبادکار اسی مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر مسلسل حملے کر چکے ہیں، جن سے کئی شہری زخمی ہوئے اور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

مغربی کنارے میں قابض حکومت کی سرپرستی میں سرگرم صہیونی آبادکاروں کو مکمل تحفظ حاصل ہے جب کہ فلسطینی شہری نہتے، بےبس اور بےیار و مددگار اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں صہیونی آبادکار فلسطینیوں کے خلاف ایک منظم نسل کش مہم کا حصہ ہیں جس میں زمین، مکان، فصل، جان اور عزت، سب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ میں قابض اسرائیل کے جاری حملوں کے پس منظر میں اس طرح کی کارروائیاں اور بھی زیادہ سنگین اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔ یاد رہے کہ قابض صہیونی ریاست نے ساتھ اکتوبر 2023ء سے غزہ پر ظلم و بربریت کی جو مہم چلا رکھی ہے اس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک لاکھ نوےہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو جبری طور پر بے گھر کر دیا گیا ہے۔ بھوک اور قحط نے درجنوں معصوم بچوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

فلسطینی عوام آج قابض حکومت کے ظلم کے خلاف اپنی جانوں پر کھیل کر بھی ڈٹے ہوئے ہیں لیکن عالمی ضمیر کی خاموشی اور امریکہ سمیت بعض عالمی طاقتوں کی حمایت نے اس درندگی کو مزید بےقابو کر دیا ہے۔

Tags: جنوبی نابلسصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.