• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: اسرائیلی بمباری سے ٹیلی کمیونیکیشن نظام تباہ، 160 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان

اس تباہی میں 580 موبائل ٹاورز اور اہم فائبر آپٹک نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ آئندہ پانچ برسوں میں مزید 736 ملین ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پیر 30-06-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی دہشتگردی، 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت مواصلات اور ڈیجیٹل معیشت کی نائب وزیر ہدی الوحیدی نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر جاری درندگی نے ٹیلی کمیونی کیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس شعبے کا تقریباً 74 فیصد انفراسٹرکچر مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے۔

یہ بات انہوں نے جنیوا میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔ یہ بیان وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں سامنے آیا۔

ہدی الوحیدی نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے باعث ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر کو 164 ملین امریکی ڈالر کی براہِ راست مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس تباہی میں 580 موبائل ٹاورز اور اہم فائبر آپٹک نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ آئندہ پانچ برسوں میں مزید 736 ملین ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

انہوں نے غزہ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے مکمل انہدام پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ جو بحران اس وقت غزہ کو درپیش ہے، وہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور غیرمعمولی ہے۔ ان نقصانات کے باعث غزہ کے لاکھوں شہریوں کو ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کی بندش کا سامنا ہے، جب کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد نمبر 1424، جو سنہ2024ء میں فلسطینی ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم کی بحالی کے لیے منظور کی گئی، اس پر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قرارداد کو نافذ کرنے کے لیے فوری اور عملی منصوبہ بنائے، اور قابض اسرائیلی حملوں سے فلسطینی ڈیجیٹل نظام کے تحفظ کو یقینی بنائے، جو غزہ میں ٹیلی کمیونی کیشن کے بیشتر اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

الضفہ الغربیہ (مغربی کنارے) کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے ہدی الوحیدی نے بتایا کہ یہاں بھی قابض اسرائیل کی عسکری کارروائیوں اور بار بار کی جانے والی بندشوں نے ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا، جو کہ 215.4 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی نیٹ ورکس کے غیر قانونی پھیلاؤ نے فلسطینی منصوبوں کو روکا، جن کا مقصد مواصلاتی نظام کو ترقی دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری سنہ2024ء میں جنین میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملے، جو بعد ازاں طولکرم اور نور شمس کیمپوں تک پھیل گئے، ان میں قابض فوج نے بجلی، پانی اور ٹیلی کمیونی کیشن کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا۔ یہ اعداد و شمار فلسطینی حکومتی اداروں کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ میں کام کرنے والی فلسطینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں بارہا اپنی خدمات کی معطلی کا اعلان کر چکی ہیں۔ ان بندشوں کی وجہ قابض اسرائیل کی بمباری اور ایندھن کی شدید قلت ہے، جس نے پوری آبادی کو عملی طور پر خاموش کر دیا ہے۔

غزہ کے نہتے عوام پر قابض اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی یہ ٹیکنالوجیکل ناکہ بندی، فلسطینیوں کی آزادی، ان کے روزمرہ معمولات اور بین الاقوامی دنیا سے رابطوں کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ یہ حملے صرف بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہیں کر رہے بلکہ ایک پوری قوم کو خاموش کرنے، دنیا سے کاٹنے اور ان کی شناخت مٹانے کی منظم سازش کا حصہ ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.