• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: تقسیم شدہ آٹے میں نشہ آور گولیاں، صہیونی جرم بے نقاب

یہ منظم کوشش فلسطینی معاشرے کو اندر سے برباد کرنے اور نسل کشی کی جاری مہم کا ایک نیا اور مہلک انداز ہے۔

ہفتہ 28-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: تقسیم شدہ آٹے میں نشہ آور گولیاں، صہیونی جرم بے نقاب
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) نام نہاد امدادی مراکزکی آڑ میں فلسطینی عوام کے خلاف ایک اور ہولناک جرم سامنے آ گیا ہے۔ غزہ میں قائم سرکاری اطلاعاتی دفتر نے جمعہ کے روز انکشاف کیا ہے کہ شہریوں کو دیے گئے آٹے کے تھیلوں میں نشہ آور گولیاں ’’آکسی کوڈون‘‘ پائی گئی ہیں۔ یہ گولیاں امریکی و قابض اسرائیلی امدادی مراکز سے موصولہ تھیلوں میں ملی ہیں، جو بظاہر انسانی ہمدردی کے نام پر بھیجی گئی تھیں۔

اس بیان میں کہا گیا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ ممکن ہے ان نشہ آور گولیوں کو دانستہ طور پر آٹے میں پیس کر یا گھول کر شامل کیا گیا ہو، جس سے یہ جرم محض دواؤں کی اسمگلنگ کا نہیں بلکہ فلسطینی معاشرے کے خلاف ایک سنگین سازش کا ہے۔ یہ ایک ایسا خبیث حملہ ہے جو براہ راست عوامی صحت پر کیا گیا اور اس کا مقصد فلسطینیوں کی ذہنی و جسمانی سلامتی کو تباہ کرنا ہے۔

غزہ کے دفتر برائے اطلاعات نے اس جرم کی پوری ذمہ داری قابض صہیونی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منظم کوشش فلسطینی معاشرے کو اندر سے برباد کرنے اور نسل کشی کی جاری مہم کا ایک نیا اور مہلک انداز ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض ریاست نے نشہ آور اشیاء کو بطور نرم ہتھیار استعمال کرتے ہوئے نہایت گھناؤنی جنگ چھیڑ رکھی ہے جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ یہ ظلم اس وقت کیا جا رہا ہے جب فلسطینی عوام پہلے ہی بدترین محاصرے اور قحط کا شکار ہیں۔

اطلاعات دفتر نے فلسطینی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلی اور مشکوک امدادی مراکز سے دور رہیں جو حقیقت میں موت کے جال اور اجتماعی تباہی کے مراکز ہیں۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان مراکز سے ملنے والی اشیاء کی سختی سے جانچ پڑتال کریں اور کسی بھی مشکوک چیز کی فوری اطلاع دیں۔

سرکاری میڈیا دفتر نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل اور عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نام نہاد امدادی مراکز جو موت کے پھندے بن چکے ہیں ان کو بند کروائیں۔ یہ مراکز اب صرف امداد کے بہانے فلسطینیوں کے قتل، اغوا اور نسلی صفائی کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ان مراکز کے قیام کے صرف ایک ماہ کے اندر پانچ سو اُنچاس فلسطینی شہید ہو چکے اور چار ہزار چھیاسٹھ شدید زخمی ہیں اور اُنتالیس شہری غائب ہو چکے ہیں۔ یہ ایک ایسا خونریز منظرنامہ ہے جو انسانی امداد کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اطلاعاتی دفتر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کروائے اور صرف اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے ذریعے امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ قابض صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کو اجازت نہ دی جائے کہ وہ انسانی امداد کے نام پر اپنی درندہ صفت پالیسیوں کو آگے بڑھائیں خاص طور پر اقوام متحدہ کے ادارے جیسے کہ انروا کو متاثر نہ کیا جائے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.