• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

انصاراللہ: یمن پر صہیونی حملے کا تباہ کن جواب دیں گے

جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے یمن کے خلاف دی جانے والی حالیہ دھمکیاں محض بےبنیاد اور لغو میڈیا بیانات ہیں

جمعہ 27-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
انصاراللہ: یمن پر صہیونی حملے کا تباہ کن جواب دیں گے
0
SHARES
14
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمنی عوامی تحریک "انصاراللہ” نے خبردار کیا ہے کہ اگر قابض اسرائیل نے یمن کو دوبارہ نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو اس کے ردعمل میں ایسا زلزلہ خیز جواب دیا جائے گا جس کی قابض صہیونی ریاست کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ سخت انتباہ انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الدیلمی نے جمعرات کے روز جماعت سے وابستہ المسیرہ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔

علی الدیلمی نے کہا کہ جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے یمن کے خلاف دی جانے والی حالیہ دھمکیاں محض بےبنیاد اور لغو میڈیا بیانات ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض صہیونی دشمن یمن کی خطے میں بڑھتی ہوئی مؤثر موجودگی سے شدید خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے خصوصاً جب بات غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنجمن نیتن یاھو کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یمن پر کسی بھی قسم کی صہیونی مہم جوئی کا انجام انتہائی خطرناک ہوگا اور اس کی قیمت اتنی زیادہ ہوگی کہ اسے دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا بالکل اسی طرح جیسے امریکہ کو یمنی حملوں کے بعد بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔

علی الدیلمی کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو جانتا ہے کہ اگر اس نے یمن پر حملے کی جسارت کی تو اس کا خمیازہ بے حد سنگین ہوگا۔ یمن کوئی ایسی کمزور سرزمین نہیں جسے خفیہ آپریشنز یا عسکری چالوں سے زیر کیا جاسکے۔

یہاں کی سکیورٹی ایجنسیاں مکمل طور پر چوکنا ہیں اور عوام و سیاسی قیادت کا مزاحمت کے حق میں غیر متزلزل اتحاد قابض دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی بنیاد ہی خفیہ جنگوں اور خفیہ کارروائیوں پر قائم ہے، لیکن یمنی عوام کی بیداری، مضبوط سماجی ڈھانچے اور مزاحمتی شعور نے ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اگرچہ یمن اقتصادی مشکلات کا شکار ہے مگر دشمن کی نرمی اور نرم قوت کے ذریعے نفوذ کی تمام کوششیں یمنی عوام کے غیرت مند مزاحمتی جذبے کے سامنے دم توڑ چکی ہیں۔

انصاراللہ رہنما کا یہ بیان قابض حکومت کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹس کے اُس دھمکی آمیز بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ہم صنعاء کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو تہران کے ساتھ کیا اور میں نے فوج کو حوثیوں کے خلاف منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس دھمکی کے جواب میں انصاراللہ نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک غزہ پر جاری صہیونی جارحیت بند نہیں ہوتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا ان کی مزاحمتی کارروائیاں قابض اسرائیل کے خلاف جاری رہیں گی چاہے امریکہ جنگ بندی کا کتنا ہی اعلان کرے۔

تاہم یمنی انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک ان کا جہاد جاری رہے گا۔

Tags: انصاراللہصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.