• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: خون کی قلت، ہسپتالوں کے لیے صرف ایک ہفتے کا ذخیرہ باقی

صقر نے کہا کہ ناصر کمپلیکس کو پندرہ سو یونٹس پلازما اور چودہ سویونٹس خون ملے ہیں، جو مقبوضہ مغربی کنارے سے بھیجے گئے ہیں یہ مقدار صرف بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے

جمعرات 26-06-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: خون کی قلت، ہسپتالوں کے لیے صرف ایک ہفتے کا ذخیرہ باقی
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے محصور اور تباہ حال ہسپتالوں میں خون اور پلازما کی انتہائی محدود مقدار داخل ہوئی ہے جبکہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی وجہ سے گزشتہ اکیس مہینوں سے جاری نسل کشی کی لپیٹ میں طبی سہولیات شدید متاثر ہیں۔

خان یونس میں واقع ناصر طبی کمپلیکس کے ترجمان محمد صقر نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں کے لیے صرف دو ہزار نو سویونٹس خون اور پلازما داخل کرنے کی اجازت دی ہے جو کہ انتہائی کم اور ناکافی مقدار ہے۔

صقر نے کہا کہ ناصر کمپلیکس کو پندرہ سو یونٹس پلازما اور چودہ سویونٹس خون ملے ہیں، جو مقبوضہ مغربی کنارے سے بھیجے گئے ہیں یہ مقدار صرف بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ خون اور پلازما تمام غزہ کے ہسپتالوں میں تقسیم کیا جائے تو یہ صرف ایک ہفتے کی مدد کر پائے گا کیونکہ روزانہ زخمیوں اور مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو صحت کے نظام کی باقی ماندہ صلاحیتوں کو بھی ختم کر رہا ہے۔

محمد صقر نے زور دیا کہ یہ مقدار طبی ضرورت کے محض معمولی حصے کو پورا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت سے اپیل کی کہ وہ مسلسل اور باقاعدہ خون کی فراہمی کے لیے قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

اسی روز غزہ کی وزارت صحت نے خبردار کیا کہ صحت اور انسانی حالات انتہائی سنگین اور تباہ کن سطح پر پہنچ چکے ہیں کیونکہ قابض اسرائیل ہنگامی طبی سامان کی فراہمی روک رہا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں کام کرنے والے ہسپتال اب مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ وہ سنگین بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ادویات اور طبی سامان کی کمی نے خاص طور پر کینسر اور دل کے مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کو شدید متاثر کیا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سینتالیس فیصد بنیادی ادویات کی فہرست اور پینسٹھ فیصد طبی استعمال کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔ آکسیجن پیدا کرنے والے چونتیس اسٹیشنوں میں سے صرف نو جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جو ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنے پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی کمیونٹی کی طرف سے خون کے عطیات بھی ناکافی ہو گئے ہیںکیونکہ غزہ میں غذائی قلت اور خون کی کمی کی وبا پھیل چکی ہے۔

یاد رہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 سے قابض صہیونی حکومت امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں ایک بہیمانہ نسل کشی کی مہم چلا رہا ہے جس میں اب تک ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد شہید اور زخمی ہوئے ہیں گیارہ ہزار سے زیادہ لاپتہ ہیں اور قحط نے سینکڑوں زندگیاں نگل لی ہیں۔ اس دوران لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو کر سخت اور تباہ کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونیصہیونی فوجغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.