(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے صہیونی آبادکاروں نے بدھ کی شام رام اللہ کے مشرق میں واقع فلسطینی قصبہ کفر مالک پر ظلم و جبر کی انتہا کرتے ہوئے وحشیانہ حملہ کیا۔ اس وحشیانہ درندگی کے نتیجے میں تین معصوم فلسطینی شہید ہو گئے اور چھ شدید زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے آبادکاروں کے اس جارحانہ حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ ان کے طبی عملے نے کفر مالک میں پانچ افراد کو گولیاں لگنے کے بعد طبی امداد دی جن میں سے دو ز شدید زخمی حالت میں لائے گئے تھے جو بعد میں شہید ہوگئے۔
تقریباً سو قابض صہیونی آبادکاروں نے کفر مالک پر گھات لگا کر حملہ کیا کئی گھروں کو آگ لگا دی اور عام شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ مقامی فلسطینیوں نے بہادری سے ان درندہ صفتوں کا مقابلہ کیا جس کے دوران متعدد زخمی ہوئے لیکن قابض آبادکاروں نے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔
یہ حملہ قابض ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی اور غیر انسانی ظلم و ستم کی ایک اور کڑی ہے جو نہ صرف فلسطینیوں کی زمین اور حقوق کو چھین رہی ہے۔