• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: صہیونی نسل کشی کو چھ سو اٹھائیس دن مکمل

آج بدھ کی صبح سے قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے جن میں کئی ہولناک قتل عام کی صورت میں سامنے آئے

بدھ 25-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: امداد کے لئے جمع فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ، اقوامِ متحدہ کی شدید مذمت
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی مظلوم اور محصور سرزمین پر قابض اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ جنگ چھ سو اٹھائیسویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ فضائی اور توپ خانے سے کیے جانے والے بے رحمانہ حملوں، جبری طور پر بے گھر کیے گئے لاکھوں فلسطینیوں اور فاقہ کشی سے دم توڑتے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتلِ عام نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور امریکہ کی کھلی عسکری و سیاسی پشت پناہی اس ظلم کو تقویت دے رہی ہے۔

آج بدھ کی صبح سے قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے جن میں کئی ہولناک قتل عام کی صورت میں سامنے آئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے لاکھوں فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ غزہ قحط جیسی سنگین صورت حال سے دوچار ہے۔

غزہ کے ہسپتال ذرائع کے مطابق آج صبح سے اب تک قابض افواج کی درندگی کے باعث مختلف علاقوں میں کم از کم اُنیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں ایک پیٹرول پمپ پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

جنوبی شہر خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے قریب واقع قبرستان کی اراضی پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔

وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ کے شمالی علاقے المفتی میں ایک گھر پر قابض فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے، جنہیں ہسپتال العودہ منتقل کیا گیا۔

آج صبح الشجاعیہ کے المنصورہ روڈ پر ایک اور صہیونی فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

دیر البلح کے علاقے شارع السلام میں سلمان خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شجاعیہ اور شمالی غزہ کے علاقے جبالیا پر بھی صہیونی جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی۔

خان یونس کے مغربی قبرستانی علاقے اور غزہ کے جنوبی علاقے الزیتون کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

جبالیہ النزلہ کے علاقے میں نصر اور الددا خاندانوں کے گھروں کو فضائی حملے میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، جہاں سے شہری دفاع کے کارکنوں نے تین شہداء کی لاشیں نکالیں اور پانچ افراد کو زندہ بچا لیا جب کہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیل نے امریکہ کی کھلی حمایت سے غزہ میں ایک منظم نسل کشی کی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ گیارہ ہزارسے زائد افراد لاپتہ ہیں اور سینکڑوں قحط کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں۔ بیس لاکھ سے زائد فلسطینی مکمل تباہی اور جبری بے دخلی کے عالم میں بنیادی انسانی ضروریات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

قابض اسرائیل نے ستائیس مئی کو خوراک کی تقسیم کے محدود مراکز کو قتل گاہوں میں بدل دیا، جس کے بعد سے اب تک پانچ سو سولہ افراد شہید اور تین ہزار ساتھ سو ننانوے زخمی ہو چکے ہیں۔ صہیونی و امریکی مشترکہ سازش کے تحت قائم کردہ “میڈلین فاؤنڈیشن” جیسے ادارے کو اقوام متحدہ کی مخالفت کے باوجود انسانیت کے نام پر فلسطینیوں کی ذلت اور قتل عام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

قابض اسرائیل کی افواج اب تک پندرہ سو اَسی طبی عملے، ایک سو پندرہ شہری دفاعی کارکنوں، دو سو بیس دیگر امدادی کارکنوں اور ساتھ سو چون پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر چکی ہیں۔

یہ ظالم ریاست اب تک پندرہ ہزار سے زائد قتل عام کی وارداتوں میں ملوث ہے، جن میں چودہ ہزارسے زائد خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے ڈھائی خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے۔

حکومتی میڈیا دفتر اور اقوام متحدہ کے مطابق قابض اسرائیل کی اس نسل کشی کی جنگ میں غزہ کی اٹھاسی فیصد سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جب کہ مجموعی مالی نقصان باسٹھ ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔

قابض افواج نے زمینی حملوں اور آگ کے زور پر غزہ کے ستتر فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

قابض اسرائیل نے ایک سو اُنچاس اسکولوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر اور تین سو اُنسٹھ کو جزوی طور پر تباہ کر دیا۔ آٹھ سو اٹھائیس مساجد مکمل طور پر اور ایک سو سڑسٹھ جزوی طور پر تباہ ہوئیں۔ اسی طرح ساٹھ میں سے اُنیس قبرستانوں کو بھی نیست و نابود کر دیا گیا۔

Tags: غزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.