• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

شیخ عکرمہ: اقصیٰ کی بندش قبلہ اول کی حرمت پر حملہ

مسجد اقصیٰ کو بند رکھنا ،ہزاروں مسلمانوں کو وہاں نماز ادا کرنے کے حق سے محروم کر دینا جبکہ دوسری طرف صہیونی آبادکاروں کو وہاں گھسنے اور اس کو پامال کرنے کی کھلی اجازت دی جا رہی ہے

بدھ 25-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
شیخ عکرمہ: اقصیٰ کی بندش قبلہ اول کی حرمت پر حملہ
0
SHARES
14
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز دینی رہنما شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بندش قبلہ اول کی حرمت پر ایک کھلا حملہ انتہائی افسوسناک طرز عمل ہے جس کا مقصد قبلہء اول کے اطراف ایک نیا قابض اسٹیٹس مسلط کرنا ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے منگل کے روز ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو بند رکھنا ،ہزاروں مسلمانوں کو وہاں نماز ادا کرنے کے حق سے محروم کر دینا جبکہ دوسری طرف صہیونی آبادکاروں کو وہاں گھسنے اور اس کو پامال کرنے کی کھلی اجازت دی جا رہی ہے۔ یہ طرز عمل ہر صورت ناقابل قبول اور نہ صرف مذہبی آزادی کی پامالی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض صہیونی ریاست نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی درندگی اور سخت گیر پالیسیاں سنہ 2023 میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران شروع کی تھیں جو تاحال جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے نہ صرف بیت المقدس شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے بلکہ اس کے قدیم حصے میں فلسطینیوں کے داخلے پر بھی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

شیخ صبری نے کہا کہ دنیا کی کوئی ریاست عبادت گاہوں کو بند نہیں کرتی یہ صرف قابض اسرائیل ہے جو مسجد اقصیٰ پر قبضے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے مگر یاد رکھا جائے کہ یہ جبری اقدامات مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کا کوئی حق ثابت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ میں اپنی نام نہاد خودساختہ حاکمیت مسلط کرنے اور اسلامی وقف کی انتظامیہ سے اس کی نگرانی کا اختیار چھیننے کے لیے کوشاں ہے۔ ساتھ ہی، وہ مسجد کے محافظوں پر پابندیاں اور دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ مزاحمت کو کچلا جا سکے۔

شیخ صبری نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے، اور اس کے خلاف بڑے پیمانے پر منصوبے بنائے جا رہے ہیں، جنہیں ناکام بنانے کے لیے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کا رخ کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام اہل ایمان اور بالخصوص اہل قدس سے اپیل کی کہ وہ سخت ترین پابندیوں اور صہیونی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ کی جانب رخت سفر باندھیں اور قبلہ اول کا دفاع کریں۔

اس وقت قابض اسرائیلی افواج مسلسل مسجد اقصیٰ کو بند رکھ کر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ نمازیوں کو روکا جا رہا ہے اور ان کے لیے مسجد کے صحن میں نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی نکال دیا، حالانکہ اس سے چند روز قبل اسے جزوی طور پر کھولا گیا تھا اور محض پانچ سو افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ سب اس وقت ہوا جب قابض اسرائیل نے تیرہ جون کو ایران کے خلاف جارحیت کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ پر بھی بندش لگا دی تھی۔

قابض پولیس نے فلسطینیوں کو بیت المقدس کے قدیمی شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے متعدد فوجی چوکیاں قائم کر دی ہیں اور صرف وہاں کے مقامی مکینوں کو ہی اجازت دی گئی ہے۔ ان اقدامات کے باعث پرانے شہر کی تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی ہیں اور دکانیں بند پڑی ہیں۔

Tags: صہیونی فوجفلسطینمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.