• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

بیت المقدس: صہیونی فائرنگ میں بزرگ خاتون شہید

قابض صہیونی فوج کے اہلکاروں نے انہیں سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئیں

بدھ 25-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
بیت المقدس: صہیونی فائرنگ میں بزرگ خاتون شہید
0
SHARES
10
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک نہتی اور عمر رسیدہ فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ واقعہ فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی نسل کشی کے المناک سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔

القدس گورنری کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، شہید ہونے والی خاتون کی شناخت چھیاسٹھ سالہ ’زہیہ جودہ العبیدی‘ المعروف ام ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ قابض صہیونی فوج کے اہلکاروں نے انہیں سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئیں۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض فوج نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے شعفاط کیمپ پر دھاوا بولا۔

اس خونریز چھاپے کے دوران نہ صرف ام ناصر کو شہید کیا گیا بلکہ متعدد دیگر فلسطینی شہری بھی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ یہ حملہ نہ کوئی پہلا واقعہ ہے اور نہ ہی آخری۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں، گرفتاریاں، گھروں میں گھس کر بچوں اور بزرگوں کی تذلیل اور گولیوں کی بوچھاڑ معمول بن چکی ہے۔

فلسطینیوں کے گھروں کو ان کے لیے قید خانہ بنانے والی یہ کارروائیاں درحقیقت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جاتی ہیں تاکہ فلسطینی عوام کو خوفزدہ کیا جا سکے، ان کی آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا سکے اور ان کی نسل کشی کو جاری رکھا جا سکے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصہیونی فوجفلسطینفلسطینیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.