• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: امدادی مراکز فلسطینی نسل کشی کا حصہ بن گئے

امدادی مراکز درحقیقت فلسطینی شہریوں کو بھوک و ذلت میں مبتلا کرنے اور فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کے لیے قابض اسرائیل کی ریاستی پالیسی کا ایک ظالمانہ پہلو ہے

منگل 24-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید

SENSITIVE MATERIAL. THIS IMAGE MAY OFFEND OR DISTURB People carry a Palestinian casualty after following an Israeli strike, after the Israeli army issued evacuation orders, in the Shujaiya neighborhood of Gaza City April 3, 2025. REUTERS/Mahmoud Issa

0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ امدادی مراکز میں تقسیم کی کارروائیوں کے نتیجے میں محض ایک ماہ کے اندر چار سو چون فلسطینی شہید اور تین ہزار چار سو چھیاسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس سازش کی اصلیت کو بے نقاب کرتے ہیں کہ یہ امدادی مراکز موت کے جال ہیں، جو فلسطینی عوام کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ امدادی مراکز درحقیقت فلسطینی شہریوں کو بھوک و ذلت میں مبتلا کرنے اور فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کے لیے قابض اسرائیل کی ریاستی پالیسی کا ایک ظالمانہ پہلو ہے۔

یہ درندگی جسے عالمی سطح پر خاموشی اور تحفظ حاصل ہے انسانی قوانین اور عالمی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس ظلم کے خاتمے کے لیے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کریں اور امداد کی فراہمی کا ایک محفوظ، شفاف اور بین الاقوامی نگرانی میں آنے والا نظام وضع کریں جو صہیونی حکومت کی پکڑ سے آزاد ہو۔

حماس نے عالمی عدالتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے رہنماؤں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر ان کا فوری احتساب کریں اور فوری جنگ بندی کا نفاظ کریں تاکہ دو ملین سے زائد محصور فلسطینیوں کی جانوں کو بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل امریکہ کی مکمل حمایت کے ساتھ، 2023ء کے اکتوبر سے اب تک غزہ میں ایک خونریز نسل کشی کا مظاہرہ کر رہا ہے، جس میں اب تک ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچے اور خواتین کی ہے اور گیارہ ہزار سے زائد لاپتہ افراد بھی شامل ہیں۔ لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں مگر ان کے حقِ حیات اور آزادی کی جنگ جاری ہے

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.