• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران کے حملے میں دس صہیونی ہلاک، متعدد زخمی

مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ہونے والی اس بھرپور کارروائی میں ایران نے چھ بیلسٹک میزائل داغےجو دو مرحلوں میں قابض صہیونی ریاست کے مختلف حساس علاقوں پر گرے

منگل 24-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران کے حملے میں دس صہیونی ہلاک، متعدد زخمی
0
SHARES
21
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی جنگی جنون میں ایران پر حملوں کے جواب میں منگل کی علی الصبح ایران نے قابض ریاست پر زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دس صہیونی ہلاک جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ جنگ بندی کے معاہدے کے نافذ ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ہونے والی اس بھرپور کارروائی میں ایران نے چھ بیلسٹک میزائل داغےجو دو مرحلوں میں قابض صہیونی ریاست کے مختلف حساس علاقوں پر گرے۔ سب سے شدید حملہ جنوبی شہر بئر السبع میں ہوا، جہاں ایک میزائل نے سات منزلہ عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اس میں کئی صہیونی ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے جن میں سے کئی کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ میزائل حملہ اس قدر شدید تھا کہ صرف ایک میزائل کے نتیجے میں کم از کم دس صہیونی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔متعدد تاحال ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ بئر السبع کی اس عمارت سمیت اطراف کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں خوف کی فضاء پھیل گئی۔

مبصرین کے مطابق ایران نے اس حملے کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اس جنگ کا اختتام صہیونیوں کے دل و دماغ پر نقش ایک ناقابل فراموش منظر کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق بئر السبع میں نشانہ بنایا گیا اہم ترین ہدف قابض اسرائیلی فوج کا مرکزی عسکری مرکز تھا، جسے بیت الجندی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ صہیونی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے فجر کے وقت پندرہ میزائل داغے گئے، جن میں سے کئی براہ راست عمارتوں سے ٹکرائے۔

قابض صہیونی چینل بارہ کے مطابق بئر السبع میں ایک میزائل نے عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ کئی افراد لاپتا بھی ہو گئے۔ ریڈ کراس کے صہیونی ادارے "نجمت داوود” نے ابتدائی طور پر چھ زخمیوں کی تصدیق کی جن میں سے ایک کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

یہ میزائل حملہ اس وقت ہوا جب قابض اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا تھا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں قطر کی ثالثی سے طے پایا۔ معاہدے کے تحت ایران کو صبح سات بجے جنگ بندی کا آغاز کرنا تھا، جس کے پانچ گھنٹے بعد قابض اسرائیل کو بھی جنگ روکنے کا اعلان کرنا تھا، تاکہ اس مہلک جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔

قابض صہیونی حکومت کے اس ظالمانہ جنگی کھیل کی ابتدا سنہ2023ء میں ہوئی جب امریکہ کی پشت پناہی میں قابض ریاست نے ایران کے اندر کئی اہم عسکری مراکز، راڈار بیسز، میزائل گوداموں، اور حتیٰ کہ تہران میں مخالفین کے قید خانوں پر بمباری کی۔ فوردو کی حساس ایٹمی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ایران نے ان بربریت بھری کارروائیوں کے جواب میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے قابض اسرائیل کو گہرائی تک نشانہ بنایا، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی براہ راست جھڑپ ثابت ہوئی۔

اس حملے کے ذریعے ایران نے یہ واضح کر دیا ہے کہ قابض اسرائیل کی درندگی، نسل کشی، اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے اب مزید جاری نہیں رہے سکتے۔ فلسطینیوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہاتھ اب بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان کے مکروہ جرائم کی قیمت چکانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

Tags: ایرانصہیونی فوجصیہونی ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.