• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

جنوبی لبنان: صہیونی ڈرون حملہ، تین شہید، متعدد زخمی

گزشتہ شب بھی صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس سے رہائشی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 24-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان: صہیونی ڈرون حملہ، تین شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب اسرائیل کی جارحیت نے آج ایک بار پھر جنوبی لبنان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جہاں ایک صہیونی ڈرون نے ایک گاڑی پر بمباری کر کے تین لبنانیوں کو شہید اور کئی دیگر کو شدید زخمی کر دیا۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق یہ مہلک حملہ جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ کی بستی کفر دجال میں کیا گیا جہاں ایک مسافر گاڑی کو قابض فوج کے ڈرون نے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں تین بے گناہ شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے کفر دجال شوکین شاہراہ پر ایک اور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید چار افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

قابض اسرائیل کی یہ جارحیت محض آج تک محدود نہیں۔ گزشتہ شب بھی صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس سے رہائشی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ حملے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے آٹھ اکتوبر 2023 کو لبنان پر چڑھائی کی تھی، جو تئیس ستمبر 2024 کو ایک کھلی جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ اس وحشیانہ جنگ میں چار ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً سترہ ہزار زخمی ہوئے۔

بعد ازاں ستائیس نومبر 2024 کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا مگر صہیونی حکومت نے اس معاہدے کو ایک کاغذی وعدے سے زیادہ اہمیت نہ دی۔ جنگ بندی کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے تین ہزار کے قریب خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں کم از کم دو سو سترہ افراد شہید اور پانچ سو آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

غاصب ریاست کی درندگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان سے جزوی انخلا کے اعلان کے باوجود وہاں کی پانچ اہم تزویراتی پہاڑیوں پر آج تک قبضہ جما رکھا ہے جو کہ ایک کھلی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کا مظہر ہے۔

Tags: شہیدصہیونیصیہونی ریاستصیہونی فوجلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.