• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

شمالی غزہ: صہیونی فوج نے شہداء کی لاشیں نکالنے پر پابندی لگا دی

فلسطینی شہری دفاع نے یہ مطالبہ اس لیے کیا تاکہ وہ السودانیہ کے علاقے میں موجود شہداء کے اجسامِ خاکی کو عزت و احترام کے ساتھ نکال سکیں۔

پیر 23-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید

SENSITIVE MATERIAL. THIS IMAGE MAY OFFEND OR DISTURB People carry a Palestinian casualty after following an Israeli strike, after the Israeli army issued evacuation orders, in the Shujaiya neighborhood of Gaza City April 3, 2025. REUTERS/Mahmoud Issa

0
SHARES
17
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہری دفاع کے ادارے نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے گولڈن سیلون میں قابض انتظامیہ مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور امدادی ٹیموں کو ان فلسطینی شہداء کی لاشیں نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی جنہیں چند روز قبل صہیونی درندوں نے بے دردی سے شہید کیا تھا۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اب تک اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ذریعے دوسرا باضابطہ مطالبہ بھی قابض فوج کے در پر دستک دے چکا ہے مگر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ فلسطینی شہری دفاع نے یہ مطالبہ اس لیے کیا تاکہ وہ السودانیہ کے علاقے میں موجود شہداء کے اجسامِ خاکی کو عزت و احترام کے ساتھ نکال سکیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز قابض صہیونی افواج نے محض پندرہ شہداء کی لاشوں کو نکالنے کی اجازت دی تھی اور یہ اجازت بھی اس بھیانک سانحے کے پانچ دن بعد دی گئی تھی، جس میں قابض فوج نے ان نہتے فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنایا تھا جو انسانی امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔

فلسطینی شہری دفاع نے مزید کہا کہ اس وقت بھی غاصب حکومت ہماری ٹیموں کو دوبارہ علاقے میں داخل ہونے سے روک رہی ہے تاکہ باقی شہداء کی پاک لاشوں کو نہ نکالا جا سکے۔ یہ نہ صرف انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

ادارے کے مطابق قابض ریاست نہ صرف شہداء کی لاشیں نکالنے سے روک رہی ہے بلکہ وہ ان دو لاپتہ فلسطینی خواتین کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون سے انکاری ہے جن میں سے ایک کا تعلق "سالم” خاندان سے ہے جو بیت لاھیا کے داخلی دروازے سے لاپتہ ہوئی جبکہ دوسری خاتون کا تعلق "العطار” خاندان سے ہے اور اسے بیت لاھیا کے ابو تمام سکول سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

فلسطینی شہری دفاع نے قابض اسرائیلی ریاست کے اس غیر انسانی طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو انسان کی حرمت و عزت کا تحفظ کرنے کی بات کرتا ہے۔

ادارے نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ شہداء کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے سپرد کی جا سکیں تاکہ وہ اپنے پیاروں کو باعزت طریقے سے دفن کر سکیں

Tags: شہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.