• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یورو میڈ: غزہ پر محاصرہ، صہیونی فوج کا قتلِ عام

بھوک کو ایک منظم ہتھیار بنا دیا گیا ہے اور جو کوئی خوراک یا امداد کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اسے گولیوں یا بموں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے

ہفتہ 21-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید

SENSITIVE MATERIAL. THIS IMAGE MAY OFFEND OR DISTURB People carry a Palestinian casualty after following an Israeli strike, after the Israeli army issued evacuation orders, in the Shujaiya neighborhood of Gaza City April 3, 2025. REUTERS/Mahmoud Issa

0
SHARES
26
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیم یورو میڈیٹیرین ہیومن رائٹس آبزرویٹری کی قانونی امور کی ڈائریکٹر لیما بسطامی نے کہا ہے کہ غزہ آج ایک ایسے خوفناک دائرۂ موت میں پھنسا ہوا ہے جہاں سے بچ نکلنے کی کوئی راہ باقی نہیں۔ یہ دائرہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب قابض اسرائیل شہری آبادیوں پر جان بوجھ کر بمباری کرتا ہے۔ زخمی تڑپتے رہتے ہیں، دم توڑ دیتے ہیں، مریض بے یار و مددگار اپنی قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے جاتے ہیں کیونکہ ہسپتالوں کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جو لوگ زندہ بچتے ہیں وہ ملبے تلے دفن اپنے پیاروں کی تلاش میں پھر بھی پلٹ کر نہیں آتے۔

لیما بسطامی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جو لوگ کسی نہ کسی طرح بچ نکلتے ہیں وہ ان خیموں میں پناہ لیتے ہیں جو بنیادی انسانی ضروریات سے بھی خالی ہیں۔ پھر ان پر ایسے بدترین محاصرے کا جبر ہوتا ہے جس میں بھوک کو ایک منظم ہتھیار بنا دیا گیا ہے اور جو کوئی خوراک یا امداد کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اسے گولیوں یا بموں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہولناک اور سوچا سمجھا سلسلہ جس میں بھوک، بنیادی انسانی حقوق سے محرومی اور ہر طرف سے موت کی بوچھاڑ شامل ہے، دراصل اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کے شہریوں کو جزوی یا مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹانے کی نیت سے ایک منظم نسل کشی کی مہم چلا رہا ہے۔

بسطامی کا کہنا تھا کہ جب عالمی برادری مفلوج ہو کر تماشائی بنی ہو تو یہ اس عالمی نظام انصاف کے تابوت پر آخری کیل ہے۔ جیسے اہلِ غزہ کے گرد دائرہِ حیات بند کیا جاریا ہے، ویسے ہی انسانیت کے لیے انصاف کا در بھی بند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے دنیا کے تمام ممالک سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں جاری اس نسل کشی کو روکنے کے لیے حرکت میں آئیں اور ان جرائم کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ بین الاقوامی قوانین کی جو معمولی ساکھ باقی رہے گئی ہے وہ محفوظ رہ سکے۔

بسطامی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر مکمل اور فوری پابندیاں عائد کرے۔ ان میں ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی، ہر قسم کے سیاسی، مالی، عسکری، خفیہ اور سکیورٹی تعاون کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔

ادارے کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکومت غزہ میں اجتماعی نسل کُشی کی رفتار تیز کرتا جا رہا ہے خاص طور پر اس وقت جب عالمی توجہ ایران کے ساتھ کشیدگی کی طرف مبذول ہو چکی ہے۔ میڈیا کی غزہ پر ہونے والی ظلم و بربریت کی کوریج میں نمایاں کمی آ چکی ہےاور اسی خلا سے فائدہ اٹھا کر قابض اسرائیل اپنی درندگی کو تیز کر رہا ہے۔

ادارے کے مطابق صرف گزشتہ چار دنوں میںساڑھے تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں سینکڑوں زخمی ہیں اور لاپتہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ صرف جمعہ کے دن صبح سے عصر تک سترسے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ لوگ اس وقت شہید ہوئے جب وہ خوراک کے انتظار میں کھڑے تھے یا اسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ حقیقت قابض اسرائیل کی نیت کا ثبوت ہے کہ وہ بھوک کو نسل کشی کے طور ہر استعمال کررہا ہے۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.