• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

انروا: انصاف تک خدمات جاری رہیں گی

انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انتہائی سخت حالات کا سامنا ہے خاص طور پر جب وہ گزشتہ ستتر برس سے مسلسل جبری نقل مکانی کی اذیت سے گزر رہے ہیں

ہفتہ 21-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
غزہ میں مواصلاتی تعطل پر اُنروا کا شدید اظہارِ تشویش
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کی المناک تاریخ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین انروانے ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں سے یہ عہد دہرایا ہے کہ جب تک انہیں ایک منصفانہ حل نہیں مل جاتا تب تک ان کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بیان اقوام متحدہ کی اس ایجنسی نے ایک پیغام میں دیا جو اس نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر عالمی یومِ پناہ گزینان کے موقع پر جاری کیا۔ یہ دن ہر سال بیس جون کو دنیا بھر میں ان لاکھوں افراد سے اظہار ہمدردی کے لیے منایا جاتا ہے، جو زبردستی اپنے گھروں سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انتہائی سخت حالات کا سامنا ہے خاص طور پر جب وہ گزشتہ ستتر برس سے مسلسل جبری نقل مکانی کی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

ایجنسی نے وضاحت کی کہ 1948 کی نکبہ یعنی قیامت خیز تباہی کے وقت سات لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے گاؤں اور شہروں سے نکالے گئے تھے اور آج ستتر برس گزرنے کے باوجود یہ مظلوم قوم اپنی سرزمین سےبدستور بے دخل کی جا رہی ہے۔

انروا کے مطابق قابض اسرائیل کی طرف سے جاری جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً اُنیس لاکھ فلسطینیوں کو اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

ایجنسی کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے بھی اس موقع پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے غزہ اور غرب اردن میں پناہ گزینوں کی ناقابل بیان تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انروا ہر صورت میں فلسطینی مہاجرین کو بنیادی سہولیات تعلیم، علاج، اور انسانی مدد فراہم کرتی رہے گی، جب تک منصفانہ اور دیرپا حل سامنے نہ آ جائے۔

فلسطین کے مرکزی ادارہ برائے شماریات کے مطابق، اگست 2023 تک انروا کے پاس رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد لگ بھگ اُنسٹھ لاکھ تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تقریباً پچیس لاکھ پناہ گزین غزہ اور غرب اردن میں آباد ہیں، جن میں پندرہ فیصد کا تعلق غرب اردن اور ستائیس فیصد کا غزہ سے ہے۔

عرب ممالک میں رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد: اردن میں چالیس فیصد، لبنان میں آٹھ فیصد، اور شام میں دس فیصد ہے۔

2017 میں کیے گئے ایک جائزے کے مطابق ریاست فلسطین میں مقیم مجموعی فلسطینی آبادی کا دو اشاریہ بیالیس فیصد حصہ پناہ گزینوں پر مشتمل تھا جن میں سے غرب اردن میں تین اشاریہ چھبیس فیصد اور غزہ میں ایک اشاریہ چھیاسٹھ فیصد لوگ پناہ گزین تھے۔

مرکزی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی تازہ قابض جارحیت کے بعد غزہ کی پٹی میں موجود بائیس لاکھ آبادی میں سے تقریباً بیس لاکھ افراد کو بے گھر ہونا پڑاہے۔

غرب اردن میں بھی 1948 کی نکبہ اور 1967 کی نکسہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے قابض اسرائیلی جارحیت نے شمالی کیمپوں جیسے جنین، طولکرم اور طوباس میں ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا، جو گزشتہ اَسی برسوں میں اس علاقے کی سب سے بڑی جبری ہجرت ہے۔

انروا کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق شمالی کیمپوں سے اب تک بیالیس ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ صرف جنین کیمپ اور اس کے گرد و نواح سے نکلنے والے افراد کی تعداد اکیس ہزار ہے، جو کہ جنین شہر اور کیمپ کی مجموعی آبادی کا تیس فیصد بنتی ہے۔ طولکرم اور نور شمس کیمپوں کے تقریباً اُنیس ہزار رہائشیوں کو بھی 2025 کے وسط تک نقل مکانی پر مجبور کیا جاچکا ہے۔

Tags: اسرائیلانرواصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.