• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اسرائیل کی غیر ملکی میڈیا کو عکس بندی پر دھمکیاں

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا ایران کے میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے پر غیر ملکی میڈیا پر دباؤ بڑھا رہے ہیں

جمعہ 20-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, مزاحمت
0
اسرائیل کی غیر ملکی میڈیا کو عکس بندی پر دھمکیاں
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی کا غصہ غیر ملکی میڈیا پر نکال دیا، میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف تحقیقات کی دھمکی دے دی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا ایران کے میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے پر غیر ملکی میڈیا پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

صہیونی ریاست کے وزرا نے دھمکی دی ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیاں ان میڈیا اداروں کے خلاف تحقیقات کریں گی۔

قابض اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے شین بیت (داخلی خفیہ ایجنسی) کے نئے قائم مقام سربراہ کو ایک خط میں کہا کہ ’ کچھ’ غیر ملکی میڈیا ادارے’ سینسرشپ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور میزائل حملوں کی جگہوں سے براہ راست نشریات کے ذریعے ایک سنگین قومی سلامتی کا جرم کر رہے ہیں۔’

بن گویر نے کہا کہ وہ شین بیت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ’ میزائل حملوں کی نشریات کی اس لاپروا، مسلسل اور خطرناک روش کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔’

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپید نے غیر ملکی میڈیا کو نشانہ بنانے پر بن گویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل میں کام کرنے والے غیر ملکی صحافی ملک کے سینسرشپ قوانین کے تحت کام کرتے ہیں اور وہ اپنی فوٹیجز اور رپورٹس سینسز کروانے کے پابند ہوتے ہیں۔

بن گویر کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں انتہائی دائیں بازو کے مواصلاتی وزیر شلومو کارنی نے کہا کہ ’اسرائیل میں کام کرنے والے غیر ملکی میڈیا ادارے سینسرشپ کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ’ یہ نشریات اکثر میزائل حملوں کے درست مقامات، نقصان کی حد، اور بعض اوقات جائے وقوع سے حساس بصری مواد کو ظاہر کرتی ہیں۔’

خیال رہے کہ قابض اسرائیل کی توقعات کے برعکس ایران کی جانب سے بھرپور جوابی حملوں میں صہیونی عسکری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی کوریج سے غیرملکی میڈیا کو روک دیا ہے۔

Tags: ایرانصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.