• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عبدالملک الحوثی:غزہ تا ایران امت کا مشترکہ معرکہ و جنگ

انہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہے اور اس دشمن کے پیچھے ایک پورا سامراجی محاذ موجود ہے جو ہر ممکن ہتھیار، طریقہ اور سازش سے امت اسلامیہ کو مٹانے پر تُلا ہوا ہے

جمعہ 20-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عبدالملک الحوثی:غزہ تا ایران امت کا مشترکہ معرکہ و جنگ
0
SHARES
28
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے قائد عبدالملک الحوثی نے واضح کیا ہے کہ غزہ سے ایران تک کا معرکہ ایک ہی ہے، دشمن ایک ہے اور امت بھی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والا ظلم کسی ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت اسلامیہ کی اجتماعی آزمائش ہے۔

جمعرات کو ایک ٹیلی ویژن خطاب میں عبدالملک الحوثی نے کہا کہ قابض صہیونی ریاست کا بنیادی مشن، جسے مغرب کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، امت مسلمہ کو نشانہ بنانا، اسے جھکانا اور غلام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہے اور اس دشمن کے پیچھے ایک پورا سامراجی محاذ موجود ہے جو ہر ممکن ہتھیار، طریقہ اور سازش سے امت اسلامیہ کو مٹانے پر تُلا ہوا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یہ ہفتہ فلسطینی عوام پر صہیونی درندگی کا بدترین ہفتہ ثابت ہوا ہے، جس میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل پوری فلسطینی قوم کو اجتماعی طور پر صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بچوں، خواتین اور معمر افراد سمیت کوئی بھی اس کی درندگی سے محفوظ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں قابض صہیونی افواج کی خونریزی، انسانی ہمدردی کے نام پر دی جانے والی امداد کے گرد گھومتی ہے۔ یہ امداد اب ایک بہانہ بن چکی ہے جسے قابض صہیونی ریاست اور امریکہ کی مشترکہ سازش کے تحت قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ انسانی امداد کے مراکز اب فلسطینیوں کے لیے موت کے جال بن چکے ہیں، ان میں سب سے زیادہ قتل و غارت گری ہو رہی ہے اور روزانہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سختی سے کہا کہ امریکہ، قابض اسرائیل کا مکمل حمایتی اور شریک جرم ہے جو انسانی امداد کے مراکز کو اجتماعی قتل گاہوں میں بدلنے کی اس مجرمانہ پالیسی میں برابر کا شریک ہے۔

Tags: اسرائیلیایرانصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینییمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.