• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صوفیف الخلیل: صہیونی آبادکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید، متعدد زخمی

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ساتھ اکتوبر 2023ء سے قابض صہیونی ریاست نے امریکہ کی پشت پناہی میں غزہ میں ایک خونی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے

جمعہ 20-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صوفیف الخلیل: صہیونی آبادکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) الخلیل کے علاقے صورِیف میں جمعرات کی شام قابض صہیونی آبادکاروں نے ایک بار پھر وحشیانہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت ِصحت نے تصدیق کی ہے کہ اڑتالیس سالہ محمد احمد محمود الہُور قابض آبادکاروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ ان کے علاوہ ایک اور فلسطینی شدید زخمی ہوا جسے انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمیوں میں ایک بیالس سالہ شہری شامل تھا، جو گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ایک اور چالیس سالہ فلسطینی شہری کو قابض آبادکاروں کے جسمانی تشدد کے باعث پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں۔

ہلال احمر نے مزید بتایا کہ الخلیل میں اس کے عملے نے دو اور زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد دی جنہیں قابض آبادکاروں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ ان کی عمریں تقریباً باون برس تھیں۔

ذرائع کے مطابق قابض آبادکاروں نے صورِیف کے وادِ الوطاوط کے علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا، ان کی زمینوں میں آگ لگا دی اور گھروں پر دھاوا بول کر املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ساتھ اکتوبر 2023ء سے قابض صہیونی ریاست نے امریکہ کی پشت پناہی میں غزہ میں ایک خونی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو بدستور جاری ہے۔ اس نسل کشی میں لاکھوں فلسطینی شہید، زخمی، بے گھر اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کے باوجود نہ قابض اسرائیل نے اپنی درندگی بند کی ہے، نہ ہی امریکہ نے اپنی خاموش حمایت واپس لی ہے۔

اب تک جاری اس وحشیانہ مہم میں ایک لاکھ پچاسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ بھوک اور قحط کے باعث درجنوں بچوں نے دم توڑ دیا ہے۔ غزہ کی زمین پر تباہی کی ایسی مثال شاید ہی تاریخ نے پہلے دیکھی ہو۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.