• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

جنوبی غزہ: فلسطینی مزاحمت کے حملے میں صہیونی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ کے مظلوم اور محصور باسیوں کے دفاع میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے ایک اور صہیونی فوجی کو اس کے انجام تک پہنچا دیا۔

جمعرات 19-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
القسام بریگیڈز کا  بیت لاہیا میں غیر معمولی حملہ: متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی غزہ کے مظلوم اور محصور باسیوں کے دفاع میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے ایک اور صہیونی فوجی کو اس کے انجام تک پہنچا دیا۔ قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری قتل عام اور نسل کشی کے خلاف جاری عظیم معرکہ ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ میں القسام بریگیڈز نے ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ساتھ مل کر جنوبی غزہ میں ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنایا جو فوری طور پر مارا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی خانیونس کے مشرقی علاقے عبسان الکبیرہ میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب القسام اور سرایا القدس کے جانباز مجاہدین نے دشمن کے فوجیوں کو نشانے پر لیا۔ بیان کے مطابق صہیونی فوجی کو نشانہ بنانے کے فوراً بعد قابض فوج کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر اس کی لاش نکالنے کے لیے علاقے میں اترتے دیکھا گیا۔

اس واقعے کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے محاذ سے اپنے کئی زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس کے ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔فلسطینی مزاحمت اپنی سرزمین، اپنے بچوں، اپنی ماؤں اور اپنے مقدسات کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اس جدوجہد کا ہر لمحہ صہیونی درندگی، نسل کشی اور جارحیت کے خلاف ایک مزاحمتی پیغام ہے۔ جب تک قابض صہیونی حکومت کی طرف سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کُشی جاری رہے گی اس ظلم کے خلاف بندوقیں اٹھانے والے بازو کبھی کم نہیں ہوں گے۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.