• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الجلیل: قابض فوج نے مساجد کے سپیکر قبضے میں لے لیے، مؤذنین سے پوچھ گچھ

قابض پولیس نے مؤذنین کو کھلے عام دھمکی دی کہ اگر وہ ضبط شدہ لاؤڈ اسپیکر دوبارہ استعمال میں لائے تو ان پر دس ہزار شیکل کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جمعرات 19-06-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
الجلیل: قابض فوج نے مساجد کے سپیکر قبضے میں لے لیے، مؤذنین سے پوچھ گچھ
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ شمالی علاقے الجلیل میں قابض صہیونی فوج کی جارحیت ایک بار پھر سامنے آئی ہے جہاں اس نے نہ صرف مساجد کے لاؤڈ اسپیکر ضبط کیے بلکہ مؤذنین کو بلا کر ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے الجلیل کے گاؤں مجد الکروم میں واقع ایک مسجد سے لاؤڈ اسپیکر قبضے میں لے لیا اور متعدد مؤذنین کو طلب کر کے ان سے تفتیش کی۔ یہ سب کچھ اس بے بنیاد اور گھٹیا دعوے کے تحت کیا گیا کہ اذان کی آواز قانون کے خلاف اور شور کا باعث ہے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین نے ’عرب 48‘ ویب سائٹ کو بتایا کہ قابض پولیس نے مؤذنین کو کھلے عام دھمکی دی کہ اگر وہ ضبط شدہ لاؤڈ اسپیکر دوبارہ استعمال میں لائے تو ان پر دس ہزار شیکل کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ کارروائی صرف مجد الکروم تک محدود نہیں رہی۔ قابض پولیس نے گزشتہ بدھ کے روز الرملہ، اللد، کفرد قاسم، الطیرہ اور الطیبہ کے علاقوں میں چھ مساجد پر چھاپے مارے اور تین مساجد کو بے بنیاد الزام میں جرمانے بھی عائد کیے۔

مجد الکروم کی عوامی کمیٹی نے اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانا، مؤذنین کو بلا کر تفتیش کرنا اور مالی جرمانے عائد کرنا ایک سنگین اشتعال انگیزی اور عبادت کی آزادی پر حملہ ہے۔ یہ ایک منظم سازش ہے، جس کے پیچھے قابض صہیونی حکومت کے سیاستدان، بالخصوص نام نہاد قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر کا ہاتھ ہے۔

عوامی کمیٹی نے واضح کیا کہ اس قسم کی حرکتیں دراصل فلسطینی مسلمانوں کی شناخت، عقیدے اور عبادت پر ضرب لگانے کی کوشش ہیں۔ کمیٹی کے مطابق یہ کارروائیاں ایک بڑے ظلم کا حصہ ہیں جس میں عرب علاقوں پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، مکانات کو منہدم کیا جا رہا ہے اور عرب شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

کمیٹی نے تمام عرب اور فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اس جارحیت کا مقابلہ کریں،اور عبادت کی آزادی، عزت اور مذہبی شعائر کی حفاظت کے لیے ہر محاذ پر کھڑے ہوں۔

قابض حکومت کی اس کارروائی کی حقیقت اسی مہینے کی ابتدا میں صہیونی اخبار ’ہارٹز‘ نے بے نقاب کی، صہیونی اخبار نے لکھا کہ صہیونی انتہاء پسند وزیر بن غفیر نے پولیس حکام کو واضح ہدایات دی ہیں کہ عرب شہروں میں اذان کے لاؤڈ اسپیکر پر سختی کی جائے۔ صہیونی انتہاء پسند وزیر نے اذان کی آواز کو ناقابلِ بردشت قرار دے کر اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا حالانکہ اس کی یہ پالیسی قانونی ماہرین کی رائے سے متصادم ہے جو کہ وزیر کو پولیس کے کام میں براہِ راست مداخلت سے روکتی ہے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.